کارپوریٹ وہسل بلوئنگ پالیسی کا مقصدالائیڈ بینک لمیٹڈ کی پالیسیوں یا الائیڈ بینک لمیٹڈ کی ساکھ یا کاروبار یا عوام الناس پر مضر اثرات ڈالنے والی مشکوک یا نامناسب سرگرمیوں سے متعلق مجاز اتھارٹی کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرنے کے لئے وہسل بلوئرز کو پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے ۔ وہسل بلوئرزملازمت کے نقصان، امتیازی سلوک، ہراسگی وغیرہ جیسی انتقامی کارروائی کے خوف کے بغیر ان معاملات کی رپورٹ کرنے کے قابل ہونے چاہئیں ۔ وہسل بلوئنگ ایک رواءتی اور موَثر انتظامی تکنیک ہے جو ملازمین ، صارفین اور دیگر فریقین کی جانب سے ادارے کے ساتھ ممکنہ دھوکہ اور بد عنوانی کے تدارک/نشاندہی کے لئے استعمال ہوتی ہے ۔ یہ ملازمین کو بد نیتی پر مبنی سرگرمیوں سے متعلق بغیر کسی خوف اور دباوَ کے اپنے شک کے بارے میں انتظامیہ کوآگاہ کرنے کی تلقین کرتی ہے ۔
1.1 مقصد
1.2 تصریحات
1.3 نفاذ کی ذمہ داری
بورڈ آڈٹ کمیٹی (ACOB) اس پالیسی کے نفاذ کی ذمہ دارہے۔
1.4 اطلاق
یہ پالیسی تمام بینک ملازمین اور بینک سے باہر فریقین یعنی شیئر ہولڈرز، وینڈرز، صارفین وغیرہ پر لاگو ہو گی۔
1.5 دستیابی
یہ پالیسی ABL شیئر پوائنٹ پورٹل اور ABL کی کارپوریٹ ویب سائٹ پر دستیاب ہو گی۔
1.6 ڈھال
اس پالیسی کی کامیابی کا انحصار جزوی طور پر احترام،وہسل بلوئر اورجواب دہندہ(جواب دہندگان) کے مشاہدہ اور پیشہورانہ اخلاقیات اور رازداری کے درجہ پر ہے۔ تاہم ساتھی عملہ کی جوابی کارروائی یا انتظامیہ کی جانب سے ہراساں کرنا یا انتقامی کارروائی وہسل بلوئنگ کے سب سے بڑے نقصانات ہیں۔ لہٰذاوہسل بلوئنگ کے نتیجے میں انکشاف کرنے والےکو جذباتی، نفسیاتی اور/یا جسمانی ضرر سے بچانے کے لئے بینک وہسل بلوئرز کے تحفظ کے لئے پر عزم ہے۔
1.7 رازداری
تمام معاملات پر رازداری کا رویہ رکھا جائے گا اور انکشاف کرنے والے کی شناخت نامساعد حالات کے علاوہ افشا نہیں کی جائے گی ماسوائے جہاں وہسل بلوئر کی شناخت ظاہر کرنا لازمی ہو (مثلاً، عدالت میں طلب کرنے پر اُس کا بیان /شہادت)یا شکایت کی رپورٹ طلب کرنے والے افراد جنہیں اس شکایت پرباقاعدہ تحقیق شروع کرنے کی غرض سے انکشاف کرنے والے کانام جاننا ضروری ہو۔
1.8 نظر ثانی
چیف ARR اس دستاویز کی ہمہ وقت ترمیم کرنے کا ذمہ دار ہوگا۔ لہٰذا، یہ پالیسی چیف ARR کی جانب سے وقفہ وار (تین سالوں میں کم از کم ایک مرتبہ)باقاعدہ نظر ثانی سے مشروط ہے۔اور کسی بھی قسم کی تبدیلی/اضافہ/ترمیم پر غور کے لئے تمام پیشکشیں ACOBاور منظوری کے لئے مزید تجاویزبورڈ آف ڈائریکٹرز کو جمع کرائی جائیں گے۔
1.9 وہسل بلوئنگ فنکشن کی خود مختاری
1. وہسل بلوئنگ فنکشن ACOB کے زیر انتظام تشکیل دیا گیا ہے۔
2.1 مقاصد
اس پالیسی کے مطلوب مقاصد حسب ذیل ہیں:
2.2 دائرہ کار
4.1 بینک کی ذمہ داریاں
4.2 انکشاف کرنے والے کی ذمہ داری
تمام ملازمین سے افواہیں پھیلانے، غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنانے اور جھوٹے الزامات لگانے سے گریز کی توقع کی جاتی ہے۔ اگر عملہ میں سے کوئی فرد نیک نیتی سے الزام لگاتا ہے اور تفتیش سے یہ ثابت نہیں ہوتا تو اُس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ تاہم اگر عملہ کا کوئی فرد بد نیتی پر مبنی الزامات/شکایت(شکایات) لگاتا ہے یا ٹیم کے رکن/سینیئر کو انکشاف سے متعلق وہسل بلوئنگ پالیسی کا غلط استعمال کرتا ہے یا وہسل بلوئنگ پالیسی کے تحت تحفظ حاصل کرتا ہے تو باقاعدہ تفتیش کے بعد اُن کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
7.1 وہسل بلوئنگ کا عمل
ACOB کی منظوری سے چیف ARR وہسل بلوئنگ طریقہ کار پر مشتمل کتابچہ میں تبدیلی کا ذمہ دار ہو گا۔
7.2 رپورٹنگ
تفتیشی رپورٹ جمع کراتے وقت سخت رازداری کو عمل میں لایا جائے گا۔ٹیم کی جانب سے تفتیشی نتائج کے ہمراہ رپورٹ چیئر مین، ACOB کوجمع کرائی جائے گی۔چیئر مین، ACOB کی منظوری کے بعداگر کسی کاروائی کی ضرورت ہو تو رپورٹ متعلقہ اسٹیک ہولڈرزکو بھیج دی جائے گی۔
7.3 وہسل بلوئنگ شکایات کو محفوظ کرنا
مذکورہ بالا ای میل ایڈریس پر ڈاک یا ABL کارپوریٹ ویب سائٹ پر دستیاب وہسل بلوئنگ فارم کے ذریعے وصول تمام وہسل بلوئنگ شکایات 3 سال تک محفوظ رکھی جائیں گی جس کے بعد شکایات کو داخل دفتر کر دیا جائے گا اور انہیں بینک ریکارڈ کو محفوظ کرنے کی پالیسی کے مطابق محفوظ کیا جائے گا۔
7.4 تادیبی کارروائی
7.5ملوث ملازمین کے حقوق اور ذمہ داریاں