چیف ایگزیکٹو آفیسر
جناب ایزد رزاق گِل (چیف ایگزیکٹو آفیسر) ایک تجربہ کار بینکر ہیں۔مالیاتی مینجمنٹ،رسک انالیسس وریسرچ اور کارپوریٹ اینڈکمرشل بینکنگ پورٹ فولیو مینجمنٹ میں انکا 24سال سے زائد عرصہ کا تجربہ ہے۔ انہوں نے متعدد مالیاتی اداروں کے ساتھ کام کیا ہے اور کارپوریٹ بینکنگ شعبہ میں کلیدی عہدوں پر فائز رہے۔
سال2005ء میں الائیڈ بنک میں بطور ریجنل کارپوریٹ ہیڈ شمولیت کے بعد وہ ہیڈ کمرشل ایسٹس،ہیڈ کمرشل اینڈ ریٹیل رسک، ہیڈ آپریشنل رسک، گروپ ہیڈ کارپوریٹ اینڈ فانننشل انسٹی ٹیوشنز اور گروپ ہیڈ لائبیلیٹی جیسے اعلی انتظامی عہدوں پر بھی فائز رہے۔
الائیڈ بینک میں بطور CEOتعیناتی سے قبل وہ بینک کے چیف رسک آفیسر (CRO) کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔
جناب ایزد رزاق گل نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور (UET) سے گریجویشن اور کیلیفورنیا اسٹیٹ یونیورسٹی فلرٹن(CSUF)امریکہ سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ وہ ایک شیوننگ (Chevening)سکالر بھی ہیں جنہوں نے یونیورسٹی آف مانچسٹر انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (UMIST) انگلینڈ سے بزنس اکنامکس میں ماسٹر زکے علاوہ کولمبیا یونیورسٹی اور لندن بزنس سکول سمیت مختلف اداروں سے لیڈر شپ اور مینجمنٹ میں ایگزیکٹو کورسز بھی کئے ہیں۔
الائیڈ بینک کی طرف سے وہ ABLایسٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈمیں بطور ڈائریکٹر بھی نامزد ہیں اور مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان اور پاکستان بزنس کاؤنسل میں الائیڈ بینک کے نمائندہ ہیں۔