چیئرمین / نان ایگزیکٹو اسپانسر ڈائریکٹر
جناب محمد نعیم مختار 2004 سے الائیڈ بینک کے بورڈ کے چیئرمین ہیں۔ آپ نے کارڈف بزنس اسکول برطانیہ سے ایم بی اے ، برطانیہ سے ہی ٹیکسٹائل میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما اور مانچسٹر برطانیہ کے ٹیکسٹائل انسٹی ٹیوٹ سے چارٹرڈ ٹیکسٹائل انجینئر (سی ٹیکسٹ اے ٹی آئی) کیا ہے۔ ان کے پاس فنانس اور انڈسٹریل مینوفیکچرنگ کا 38 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے. وہ میسرز ابراہیم فائبرز لمیٹڈ، میسرز ابراہیم ہولڈنگز (پرائیوٹ) لمیٹڈ اور ابراہیم ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔ اس کے علاوہ وہ میسرز ابراہیم ایجنسیز (پرائیوٹ) لمیٹڈ ، اے بی ایل ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ ، کراچی ایجوکیشن انیشی ایٹو اور پاکستان جرمن بزنس فورم کے بورڈ ممبر ہیں۔ وہ نیشنل مینجمنٹ فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کے ممبر بھی ہیں ، جو لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز (لمز) کی بنیادی تنظیم ہے۔ وہ پاکستان بزنس کونسل میں الائیڈ بینک کی نمائندگی بھی کررہے ہیں اور نسٹ کارپوریٹ ایڈوائزری کونسل (سی اے سی) کے انڈسٹری شریک چیئر بینکنگ سیکٹر ہونےکے علاوہ گلوبل تھنک ٹینک نیٹ ورک (جی ٹی ٹی این) میں سینئر فیلو ہیں۔
نان ایگزیکٹو اسپانسر ڈائریکٹر
شیخ مختار احمد نے 1947 میں پاکستان کی آزادی کے وقت ہندوستان سے ہجرت کے فوری بعد اپنے کاروباری کیریئر کا آغاز کیا اور اپنی کاروباری صلاحیتوں کے ذریعہ پاکستان کی صنعتی اور کاروباری ترقی میں اپنا کردار ادا کیا۔ انہیں مختلف صنعتی اور مالیاتی کمپنیوں کے قیام اور کامیابی کے ساتھ چلانے کا 62 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ وہ 2005 سے الائیڈ بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہیں اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس سے “سندیافتہ ڈائریکٹر” ہیں- وہ میسرز ابراہیم فائبرز لمیٹڈ ، ابراہیم ہولڈنگز (پرائیوٹ) لمیٹڈ ، ابراہیم ایجنسیز(پرائیوٹ) لمیٹڈ اور اے بی ایل ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین بھی ہیں .وہ ابراہیم ویلفیئر فاؤنڈیشن کے بورڈ میں بھی شامل ہیں۔
نان ایگزیکٹو اسپانسر ڈائریکٹر
جناب محمد وسیم مختار 2004 سے الائیڈ بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں خدمات انجام دے رہے ہیں. ان کی تعلیمی اسناد میں یونیورسٹی آف شکاگو بوتھ اسکول آف بزنس ,الینوائے, امریکہ سے ایم بی اے اور یونیورسٹی آف گلیمورگن, ویلز، برطانیہ سے ٹوٹل کوالٹی مینجمنٹ (ٹی کیو ایم) میں ماسٹر کی ڈگری شامل ہیں۔ فنانس، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صنعت میں 26 سال کے متنوع تجربے کے ساتھ، انہوں نے بینک کے اسٹریٹجک اقدامات، خاص طور پر ٹیکنالوجیکل اپ گریڈیشن میں رہنمائی کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس سے ” سندیافتہ ڈائریکٹر” ہیں- بینک میں اپنے کردار کے علاوہ، وہ میسرز ابراہیم فائبرز لمیٹڈ ، ابراہیم ہولڈنگز (پرائیوٹ) لمیٹڈ ، ابراہیم ایجنسیز (پرائیوٹ) لمیٹڈ، ابراہیم ویلفیئر فاؤنڈیشن اور اے بی ایل ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ ممبرکے طور پر بھی خدمات انجام دیتے ہیں۔
نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر
جناب عبدالعزیز خان کوجنرل بینکنگ ، کریڈٹ ، لیز فنانس ، بزنس ڈویلپمنٹ اور ایڈمنسٹریشن کے شعبوں میں 60 سال سے زیادہ کا متنوع تجربہ ہے- ان کے کارناموں میں اے بی ایل کے بورڈ ممبر کی حیثیت سے 19 سال کا تجربہ ، میسرز ابراہیم لیزنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے 11 سال کا تجربہ اور 9 سال بین الاقوامی بینکاری میں اہم عہدوں پر فائز رہنا شامل ہے۔ وہ 2004 سے الائیڈ بینک لمیٹڈ کے بورڈ میں شامل ہیں-
آزاد ڈائریکٹر
جناب مبشر اے اختر نے قانون کی ڈگری میں گریجویشن کیا ہوا ہے اور وہ مقامی و بین الاقوامی مارکیٹوں میں بینکنگ کا پانچ دہائیوں سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ان کے وسیع بین الاقوامی بینکنگ کے تجربے میں ترکی، قطر اور برطانیہ میں اہم اسائنمنٹس شامل ہیں۔ وہ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے فنانشل کنسلٹنٹ تھے اور اے ڈی بی کی مختلف اسائنمنٹس، خاص طور پر پاکستان میں کیپٹل مارکیٹس کی ترقی اور این بی ایف آئیز کی اصلاحات میں سرگرم عمل رہے۔ وہ پاکستان میں انسٹی ٹیوٹ آف بینکرز، انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ سیکریٹریز اور منیجرز اور انسٹی ٹیوٹ آف مارکیٹنگ مینجمنٹ کے بھی فیلو ممبر ہیں۔ وہ اگست 2006 سے اگست 2018 تک الائیڈ بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز رہے ہیں اور سال 2021 میں بطور آزاد ڈائریکٹر منتخب ہوئے۔ وہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس سے “سرٹیفائیڈ ڈائریکٹر” ہیں۔
آزاد ڈائریکٹر
جناب ظفر اقبال انگلینڈ اینڈ ویلز (آئی سی اےای ڈبلیو) میں انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس اورانسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے فیلو ممبر ہیں. مالی اور بجلی پیدا کرنے کےشعبے میں اعلی انتظامی عہدوں پر آپ کا 38 سال کا تجربہ ہے۔ آپ پاک عمان انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر / سی ای او رہ چکے ہیں ، جو حکومت پاکستان اور سلطان عمان کی مشترکہ ملکیت والی ڈی ایف آئی ہے۔ پاک عمان میں اپنے 8 سال قیام کے دوران انہوں نے کمپنی کو ہمعصر گروپ میں سر فہرست بنانے کیلئے قیادت کی۔ گذشتہ22 سالوں میں انہوں نے فہرستی اور غیر فہرستی کمپنیوں اور مالیاتی اداروں کے بورڈز پر خدمات انجام دی ہیں ۔ ۔وہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس سے ” سندیافتہ ڈائریکٹر” ہیں۔ وہ انویسٹمنٹ بینکنگ ، کارپوریٹ فنانس ، کیپیٹل مارکیٹس ، لیزنگ ، ائیرکرافٹ فنانسنگ اور توانائی اینڈ پاور جنریشن میں مہارت رکھتے ہیں۔ وہ اگست 2015 سے الائیڈ بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہیں. ایک آزاد ڈائریکٹر کے طور پر مسٹر اقبال بورڈ کمیٹیوں کے ممبر ہونے کے علاوہ بینک کی آڈٹ کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔
آزاد ڈائریکٹر
محترمہ نضرت بشیر کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ہے۔ وہ گورنمنٹ سروس سے بی پی ایس- 22 میں ریٹائر ہوئیں۔ ان کی تعلیمی قابلیت امریکہ کے نیو یارک یونیورسٹی سے اکنامکس میں ماسٹرز اور پشاور یونیورسٹی سے ماہر نفسیات میں ہے۔ وہ پی آئی سی جی سے سندیافتہ ڈائریکٹر ہیں۔ آپکے کریڈٹ میں 36 سال سے زیادہ کا سول سروس کا متنوع تجربہ ہے۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے مختلف وزارتوں میں خدمات انجام دیں۔ وہ ایڈیشنل فنانس سکریٹری ، انٹرنل فنانس ، فنانس ڈویژن حکومت پاکستان ، منیجنگ ڈائریکٹر ، پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پی پی آر اے) اور سینئر ایڈوائزر ، وفاقی محتسب سیکریٹریٹ رہیں۔ ان کی مختلف سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں ڈائریکٹر شپ بھی رہی ہے اور انہوں نے پاکستان اور بیرون ملک متعدد کانفرنسوں ، ورکشاپس اور سیمینارز میں بھی شرکت کی ہے ۔ وہ پاکستان سینٹر فار فلانتھراپی کے سرٹیفیکیشن پینل کی چیئرپرسن ہیں۔ وہ اگست 2018 سے الائیڈ بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہیں۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر
جناب ایزد رزاق گِل ایک تجربہ کار بینکر ہیں۔مالیاتی مینجمنٹ،رسک انالیسس وریسرچ اور کارپوریٹ اینڈکمرشل بینکنگ پورٹ فولیو مینجمنٹ میں انکا 27سال سے زائد عرصہ کا تجربہ ہے۔ انہوں نے متعدد مالیاتی اداروں کے ساتھ کام کیا ہے اور کارپوریٹ بینکنگ شعبہ میں کلیدی عہدوں پر فائز رہے۔
سال2005ء میں الائیڈ بنک میں بطور ریجنل کارپوریٹ ہیڈ شمولیت کے بعد وہ ہیڈ کمرشل ایسٹس،ہیڈ کمرشل اینڈ ریٹیل رسک، ہیڈ آپریشنل رسک، گروپ ہیڈ کارپوریٹ اینڈ فانننشل انسٹی ٹیوشنز اور گروپ ہیڈ لائبیلیٹی جیسے اعلی انتظامی عہدوں پر بھی فائز رہے۔
الائیڈ بینک میں بطور CEOتعیناتی سے قبل وہ بینک کے چیف رسک آفیسر کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔
وہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور (UET) سے گریجویشن اور کیلیفورنیا اسٹیٹ یونیورسٹی فلرٹن(CSUF)امریکہ سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ وہ ایک شیوننگ (Chevening)سکالر بھی ہیں جنہوں نے یونیورسٹی آف مانچسٹر انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (UMIST) انگلینڈ سے بزنس اکنامکس میں ماسٹر زکے علاوہ کولمبیا یونیورسٹی اور لندن بزنس سکول سمیت مختلف اداروں سے لیڈر شپ اور مینجمنٹ میں ایگزیکٹو کورسز بھی کئے ہیں۔
الائیڈ بینک کی طرف سے وہ ABL ایسٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈمیں بطور ڈائریکٹر بھی نامزد ہیں اور مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان اور پاکستان بزنس کاؤنسل میں الائیڈ بینک کے نمائندہ ہیں۔ وہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس سے “سرٹیفائیڈ ڈائریکٹر” ہیں۔