تشکیل:
محترم محمد کامران شہزاد (چیئر مین)
محتر مہ نضرت بشیر(ممبر)
محترم میاں اکرام الحق (ممبر)
دائرہ کار اور ضابطۂ کار
بورڈ آڈٹ کمیٹی کی بنیادی ذمہ داریاں بینک کے اثاثہ جات کے تحفظ کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی موزونیت کا تعین کرنا، مالیاتی گوشواروں کے جائزے کے ذریعے اہم فیصلوں پرتوجہ، اہم ایڈجسٹمنٹس ، کاروبارجاری رکھنے کے مفروضات، اکاؤنٹنگ پالیسی میں تبدیلیاں، لاگو قوانین و ضوابط پر عمل درآمد اور ریلیٹیڈ پارٹی سے لین دین ہیں۔ بیرونی آڈیٹرز کی تقرری پر مشاورت اور ان سے رابطہ سازی کرنا تاکہ قانونی اور کوڈ آف کارپوریٹ گورننس کے معیارات پر عمل کیا جا سکے۔ یہ کمیٹی داخلی نظم و ضبط کو مؤثر کرنے کے لئے ذمہ دار ہے جس میں مالیاتی اورآپریشنل نظم و ضبط، موزوں اور مؤثر اکاؤنٹنگ اور رپورٹنگ ڈھانچہ کو یقینی بنانا اور کارپوریٹ گورننس پر عمل درآمد کی نگرانی شامل ہے۔ کمیٹی مالیاتی رپورٹنگ پر داخلی کنٹرولز، SBPمعائنہ دستاویزات کے مندرجات کا جائزہ، بیرونی آڈیٹر زکے انتظامی خط اورآڈٹ گروپ کی جانب سے داخلی نظم و ضبط میں کمزوریوں کی نشاندہی ، بورڈ کی تصدیق سے قبل داخلی نظم و ضبط کے سہ ماہی بینک اسٹیٹمنٹ کا جائزہ اورنگرانی رکھنے کی بھی ذمہ دارہے۔ کمیٹی کے دیگر افعال میں یہ یقین دہانی بھی شامل ہے کہ ایک خود مختار اور مؤثر داخلی آڈٹ گروپ فعال ہو۔
تشکیل:
محترم شیخ مختار احمد (چیئر مین)
محترم ظفر اقبال (ممبر)
محتر مہ نضرت بشیر(ممبر)
محترم ایزد رزاق گِل (ممبر)
دائرہ کار اور ضابطۂ کار
بورڈ رسک مینجمنٹ کمیٹی کے بنیادی کاموں میں قابل عمل اور مربوط رسک پالیسیز/فریم ورکس، ایسٹ پروڈکٹ پروگرامز پر انتظامیہ کے عمل درآمد کی نگرانی، ہرمتغیر رسک پروفائل کا جائزہ اوربینک کے لئے خطرات کی قبولیت کے معیار کا تعین کرنا شامل ہیں۔ کمیٹی سٹیک ہولڈرز کے اعتماد، تحفظ اور ساکھ کو بڑھانیکے انتظامی قواعد میں پیش رفت کو بھی یقینی بناتی ہے۔ کمیٹی اثاثہ جات کے معیار کی نگرانی بھی کرتی ہے اور ناقص پورٹ فولیو کو کم ترین درجہ پر رکھنے کے لئے اقدامات کی تجویز بھی دیتی ہے۔ کمیٹی قرضہ جات کے لئے خطرہ کی حدود، مارکیٹ اور آپریشنل رسک، قرضہ جات جاری کرنے کے اختیارات اور ایک حد سے زائدقرض کی معافی سے متعلق تجاویزکو منظور کرتی ہے۔ کمیٹی نان پرفارمنگ لونز (NPLs) کے تصفیہ اور ان کی دوبارہ فروخت کی صورت میں جائیدادوں کے حصول کی منظوری دیتی ہے۔ یہ ماسوائے انفوسیک سسٹم، رسک مینجمنٹ سسٹمز کے حصول، ترقی اور اپ گریڈ کا بھی جائزہ لیتی ہے اور اس کی منظوری دیتی ہے۔ کمیٹی بورڈ آف ڈائریکٹرز کو انٹرنل کیپیٹل ایڈیکیسی اسیسمنٹ رپورٹ، بینک کے فائنینشل اسٹیبلٹی ریکوری پلان اور بزنس کنٹینیوٹی پلاننگ کی سرگرمی کی سالانہ بنیادوں پر رپورٹ کا جائزہ اور اس کی سفارش کرتی ہے۔ BRMC بینک کی سسٹینبیلٹی کمیٹی کے طور پر اس سے متعلق خطرات/انیشیٹوز کی حکمت عملی اور بینک کے لئے مواقعوں کا جائزہ لیتی ہے۔ یہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بینک کی حکمت عملی اور کارپوریٹ ویلیو کو بڑھانے کے لیے آپریشنز میں پائیداری کے اصولوں کو شامل کرنے سے متعلق سالانہ رپورٹ کا بھی جائزہ لیتی اور تجاویز پیش کرتی ہے. ایسٹ لائیبلٹی کمیٹی (ALCO) ،کمپلائنس کمیٹی (CC) اور رسک مینجمنٹ کمیٹی (RMC)، رسک مینجمنٹ، سپیشل ایسٹ مینجمنٹ اور کمپلائنس گروپس بھی BRMC کے زیر نگرانی ہیں۔ کمیٹی بینک کے رسک پروفائل کی بھی نگرانی کرتی ہے اور مختلف رسک رپورٹس کا جائزہ لیتی ہے جس میں نقصان کے واقعات کی رپورٹس، اسٹریس ٹیسٹ کے نتائج، این پی ایل اور پروویژن شامل ہیں۔ مزید برآں یہ کمیٹی بنک کی تعمیل کی حیثیت برائے متعلقہ قوانین کا بھی جائزہ لیتی ہے جس میں اینٹی منی لانڈرنگ، کمبیٹنگ فنانسنگ آف ٹیرریزم، کاؤنٹرنگ پولیفریشن فنانسنگ کی ضروریات خصوصا منی لانڈرنگ ٹیرریزم فنانسنگ کاؤنٹرنگ پولیفریشن فنانسنگ خطرات کی تشخیص سے جڑے بڑے خطرات جو رسک کے میعار کی بنیاد اور نیشنل رسک اسیسمٹ کے نتائج پر مبنی ہیں.
تشکیل:
محترم محمد نعیم مختار (چیئر مین)
محترم محمد وسیم مختار(ممبر)
محترم محمد کامران شہزاد (ممبر)
محترم ایزد رزاق گِل (ممبر)
دائرہ کار اور ضابطۂ کار
ای ویژن کمیٹی کے اہم افعال میں آئی ٹی, انفارمیشن سیکیورٹی اور ڈیجیٹل بینکنگ سے متعلق پالیسیوں/ فریم ورک / پروڈکٹ پروگرامز کا جائزہ لینا اور منظوری کے لئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو سفارش کرنا اور ڈیجیٹل بینکنگ کے لئے اسٹریٹجک سمت فراہم کرنا اور صارفین کو نئی پروڈکٹس اور بہتر خدمات فراہم کرنے کی غرض سے جدید ٹیکنالوجیز کو اپنانا اور داخلی نظم و ضبط کے ماحول کو بہترکرناشامل ہیں۔ اس کے علاوہ، کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی، انفارمیشن سیکیورٹی اور ڈیجیٹل بینکنگ کے لیے بینک کے اسٹریٹجک منصوبوں کا بھی جائزہ لیتی ہے اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کو اس کی سفارش کرتی ہے۔ متبادل ڈیجیٹل چینلز سمیت پروسیسز اور سسٹمز کی خودکاری ای ویژن کمیٹی کی ذمہ داریوں کے دائرہ کار میں آتی ہے- بینک کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ,کمیٹی ڈیجیٹل بینکنگ شعبے کی جدید ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے لئے بین الاقوامی ترویج میں بصیرت کے ساتھ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رہنمائی کرتی ہے۔ یہ آئی ٹی سٹیئرنگ کمیٹی (ITSC) انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل بینکنگ گروپس کی کارکردگی کی بھی نگرانی کرتی ہے۔ کمیٹی وقتاً فوقتاً انفارمیشن سیکیورٹی گورننس کے اقدامات اور رسک اسسمنٹس کا بھی جائزہ لیتی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ رسک اور سیکیورٹی مینجمنٹ کی حکمت عملی ، وسیع پیمانے کی رکاوٹوں بشمول سائبر حملوں، ڈیٹا /انفارمیشن اور انفارمیشن ایسیٹس کی بحالی اور متعدد اہم انفراسٹرکچر پر حملوں کا جواب دینے کے لیے ڈیزائن اور نافذ کی گئی ہیں. کمیٹی بینکنگ سلوشنز سے متعلق ٹیکنالوجی، سافٹ ویئر، ہارڈ ویئر کے حصول, تبدیلی/تجدید سے متعلق معاملات پر بھی فیصلہ سازی کرتی ہے۔ کمیٹی آئی ٹی، انفارمیشن سیکیورٹی، ڈیجیٹل بینکنگ اور کلاؤڈ بیسڈ آؤٹ سورسنگ سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیتی ہے اور اس کی منظوری دیتی ہے۔ اس کے علاوہ، یہ ٹیکنالوجی کی سرگرمیوں، ڈیجیٹل اقدامات کی صورتحال پر بھی نظر رکھتی ہے اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے غور و خوض کے لیے سفارشات پیش کرتی ہے۔ کمیٹی کو یہ ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے کہ وہ انفارمیشن سیکیورٹی سلوشنز پروڈکٹس پروکیورمنٹ، وینڈرز/ تھرڈ پارٹی سروس پرووائیڈرز کے ساتھ سروس لیول ایگریمنٹس (SLAs) کا جائزہ لے اور انفارمیشن سیکیورٹی پالیسی کے مطابق بینک کے وسیع انفارمیشن سیکیورٹی آگاہی پروگرام اور سائبر سیکیورٹی ایکشن پلان کے بارے میں اپ ڈیٹ حاصل کرے.
تشکیل:
محترم میاں اکرام الحق (چیئر مین)
محترم محمد وسیم مختار(ممبر)
محترم ظفر اقبال (ممبر)
چیف ایگزیکٹو آفیسر (مستقل مدعو)
دائرہ کار اور ضابطۂ کار
ہیومن ریسور س اینڈ ریمونریشن کمیٹی (HR&RC) بینک کے تمام شعبوں کی ادارہ جاتی ڈھانچہ اور فعالی ذمہ داریوں کوواضح کرتی ہے۔ یہ عملہ کی تعداد، اہم تقرریوں، تنخواہ میں رد وبدل، بونس اور خصوصی الاؤنس کی منظوری دیتی ہے اور بورڈ کو چیف فنانشل آفیسر اور کمپنی سیکرٹری کی ملازمت اور دیگر مراعات کی مد میں تقرری، معاوضہ، بونس/کارکردگی ایوارڈاور شرائط و ضوابط کے ساتھ شریعہ بورڈ ممبران کی تقرری اور کنٹریکٹ کی تجدید کی بھی سفار ش کرتی ہے۔ کمیٹی تربیت و ترقیاتی بجٹ کے استعمال اور منظوری شدہ تربیتی و ترقیاتی پالیسی کے نفاذ کی نگرانی بھی کرتی ہے۔ یہ بینک کے ڈائریکٹرز اوردیگر کمپنیوں /ذیلی کمپنیوں میں بینک کے نمائندوں کی نامزدگی کرتی ہے۔ کمیٹی ہیومن ریسورس کمیٹی اور ہیومن ریسورسگروپ کی کارکردگی کی نگرانی کے علاوہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کو معاوضہ پالیسی اور ہیومن ریسور س سے متعلق دیگر پالیسیوں کی بھی سفارش کرتی ہے۔ مذکورہ بالا کے علاوہ، کمیٹی منصفانہ، شفاف اور متقابل معاوضہ کے نظام کو ترتیب دینے او ر نافذ کرنے کو یقینی بناتی ہے تاکہ “کارکردگی پر معاوضہ” کے کلچر کو پروان چڑھایا جا سکے۔
تشکیل:
محترم محمد وسیم مختار (چیئر مین)
محترم ظفر اقبال (ممبر)
محترمہ نضرت بشیر (ممبر)
محترم ایزد رزاق گِل (ممبر)
دائرہ کار اور ضابطۂ کار
سٹریٹجک پلاننگ اور مانیٹرنگ کمیٹی درمیانی سے طویل مدت رولنگسٹریٹجک منصوبوں، آپریشنل پلان اور بینک کے بجٹ پر بورڈ کے غور و فکر /منظوری سے قبل نظر ثانی کی ذمہ دارہے۔ کمیٹی مذکورہ بالا ترجیحی پلان اور بجٹ کی مد میں پیش رفت کی بھی ذمہ دار ہے۔ کمیٹی 30 ملین روپے یا اس سے زیادہ کے کیپٹل کے اخراجات اور ایک سے پانچ ملین روپے کی عطیات منظور کرنے کی ذمہ دار ہے۔ یہ بینک کی اخراجات پالیسی میں مقرر کردہ رقم اور حدود کے مطابق کیپٹل اخراجات کی منظوری/فکسڈ اثاثوں کے تصفیے اور رائٹ آف کی منظوری دیتی ہے اور دیگر اثاثوں (قرضوں اور فکسڈ اثاثوں کے علاوہ) سے متعلق 1.5 ملین روپے سے زیادہ اور 5 ملین روپے تک کے رائٹ آف اور جائیدادوں کی قیمت فروخت سے قطع نظر جائیدادوں کے تصرف کی منظوری دیتی ہے۔ کمیٹی کارپوریٹ ترقیاتی سرگرمیوں اور نئے اقدامات بشمول حصول، انضمام، اتحاد، جوائنٹ وینچرز اور ڈیویسٹیچر وغیرہ میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی مدد کرنے کی بھی ذمہ دار ہے۔ سٹریٹجک پلاننگ اور مانیٹرنگ کمیٹی، مینیجمنٹ کمیٹی (MANCO) اور صارفین کے ساتھ منصفانہ سلوک کی کمیٹی (FTC)، کی کارکردگی پر بھی نظر رکھتی ہے یہ .کمیٹی کسٹمر سروسز اسٹینڈرڈز اور سروس کوالٹی کا بھی جائزہ لیتی ہے۔ مندرجہ بالا کے علاوہ، یہ فنانس گروپ کے ذریعے بینک کے تمام گروپس کی کارکردگی کو بھی مانیٹر کرتی ہے۔ اس کے علاوہ، SPMC بورڈ آف ڈائریکٹرز کو ایسی پالیسیز/ پروڈکٹ پروگرامز/ فریم ورکس کا جائزہ اور سفارش کرتی ہے جو کسی دوسری بورڈ کمیٹی کے ٹی او آرز میں نہیں آتے ۔