(ABLFunds) ABL Asset Management Company Limited الائیڈ بینک لمیٹڈ (ABL)کی مکمل ملکیت میں ایک ذیلی کمپنی ہے۔ پاکستان کی ممتاز ایسیٹ مینجمنٹ کمپنیوں میں سے ایک کے طور پر، ہمارے پاسAM2++ مینجمنٹ کوالیٹی ریٹنگ (بذریعہ VIS کریڈٹ ریٹنگ کمپنی)کا اعزاز حاصل ہے جو کہ بہترین انتظامی خصوصیات کی نشاندہی کرتی ہے۔
ABL Funds کا نصب العین ”قابل بھروسہ انویسٹمنٹ مینیجر کے طور پر سرمایہ کاری کے جدید حل اور معیاری خدمات فراہم کرتے ہوئے سرمایہ کاروں کو انکی سرمایہ کاری کے اہداف تک پہنچنے میں مدددینے کے لیے انتہائی قابل قدر سرمایہ کاری کا منتظم بنناہے”۔
گزشتہ 15 سالوں سے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، ہم سرمایہ کاری کے حل کیلئے وسیع مواقع پیش کرتے ہیں جن میں میوچل فنڈز، ریٹائرمنٹ پلاننگ فنڈز، انویسٹمنٹ پلانز اور انوسٹمنٹ ایڈوائزری سروسز شامل ہیں جو ہمارے قابل قدر سرمایہ کاروں کے مخصوص سرمایہ کاری کے مقاصد کو پورا کرتے ہیں اور ہزاروں سرمایہ کاروں کو ان کے مالی مقاصد حاصل کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
ہم سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں اور نان بینکنگ فنانس کمپنیز (اسٹیبلشمنٹ اینڈ ریگولیشن) رولز 2003 اور نان بینکنگ فنانس کمپنیز اینڈ نوٹیفائیڈ اینٹیٹیز ریگولیشنز، 2008 سے رجسٹرڈ ہیں۔
سرمایہ کاری سے متعلق مفت رہنمائی کے لئے یا اگر آپ ہماری پروڈکٹس اور خدمات کے بارے میں مزید تفصیلات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو درج ذیل چینلز کے ذریعے ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
آپ مختلف شہروں میں واقع ہمارے سیونگ سنٹرز یا پاکستان بھر میں الائیڈ بینک کی کسی بھی برانچ پر بھی جا سکتے ہیں جہاں پر ہمارے سرمایہ کاری کے مشیر آپ کو سہولت بخوشی فراہم کرینگے۔ مزید تفصیلات کے لیے براہ کرم لنک ملاحظہ کریں:
پتہ:
ہیڈ آفس: پلاٹ نمبر 14، مین بلیوارڈ، ڈی ایچ اے، فیز VI، لاہور۔ ٹیلی فون: 042-32305000
کراچی آفس: پلاٹ # 18-C، اسٹیڈیم لین # 1 کھڈا مارکیٹ DHA فیز V، کراچی۔ ٹیلی فون:021-35251701-03