صارفین الائیڈ بینکرز چیک کا استعمال کرتے ہوئے ایسے افراد کو ادائیگی کرسکتے ہیں جو کیش یا ذاتی چیک وصول نہیں کرنا چاہتے
- یہ سہولت ان صارفین کی دی جارہی ہے جن کے اکاؤنٹس کا اسٹیٹس ایکٹیو ہے
- واک اِن صارفین بھی الائیڈ بینکرز چیک خرید سکتے ہیں(جس کی ایک حد مقرر ہے جو وقتاً فوقتاً تبدیل کی جاسکتی ہے)
- الائیڈ بینکرز چیک کے اجراء پر شیڈول چارجز کے مطابق اسٹینڈرڈ چارجز وصول کیے جائیں گے۔
- الائیڈ بینکرز چیک صرف جاری کردہ برانچ سے ہی منسوخ کیے جاسکتے ہیں۔
- الائیڈ بینکرز چیک کے اجراء کیلئے درخواست دینے سے قبل درج ذیل دستاویزات فراہم کریں:
ضروریات | صارفین کا درجہ |
چیک اور درخواست | موجودہ صارفین |
درخواست اور کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی کاپی | واک اِن صارفین |
چیک یا کیش کیساتھ بینک تشریف لائیں اورالائیڈ بینکرز چیک کے اجراء کیلئے درخواست فارم پُر کریں۔
چیک دینے کی صورت میں، یہ بات یقینی بنائیں؛
- آپ کا چیک ، الائیڈ بینک لمیٹڈ کے حق میں ہو
- چیک اور درخواست فارم پر درج کی ہوئی رقم ایک ہی ہو
- چیک اور درخواست فارم پر کیے ہوئے آپ کے دستخط ایک ہی ہوں
- ہندسوں اور لفظوں میں لکھی ہوئی رقم ایک ہو
- چیک بعد کی تاریخوں کا نہ ہو اور نہ ہی پرانا ہو
- درخواست فارم یا چیک پر کاٹ کر نہ لکھا ہو
- یہ پے آرڈر اور ڈیمانڈ ڈرافٹ کی آمیزش ہے
- کسی بھی برانچ میں ادائیگی کی سہولت
- عمل مکمل کرنے میں کم وقت درکار