الائیڈ بینک لمیٹڈ نے اپنی پیش کردہ مصنوعات اور خدمات میں صارفین کے اعتماد کو مضبوط بنانے کے لیے مالیاتی مفادات کے تحفظ کا ایک لائحہ عمل تشکیل دیا ہے۔ یہ لائحہ عمل بینک کی مصنوعات اور خدمات کےاستعمال کےدوران صارفین کے حقوق اور ذمہ داریوں کے بارے میں شعور پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
لائحہ عمل کی تشکیل کےمقاصد:
- صارفین کے ساتھ بینکاری کی خدمات کی فراہمی کے لئے مساوانہ اور منصفانہ طور پر بلاتعصب برتاؤ کیا جاتا ہے۔
- پینشینرز، بزرگ شہریوں، خواتین، اورخصوصی افراد کوان کی بینکاری کی ضروریات فراہم کرنے میں خصوصی اعانت فراہم کی جاتی ہے۔
- صارفین کو با خبر فیصلے لینے میں مدد فراہم کرنے کی غرض سے انہیں واضح اورآسان فہم معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔
- صارفین کو بینکاری مصنوعات کی خصوصیات، فوائد، ممکنہ مشکلات اورلاگت کو سمجھنے میں مدد فراہم کی جاتی ہے۔
- صارفین کے مسائل کے بروقت حل کے لئے شکایات کے ازالہ کا لائحہ عمل فراہم کیا جاتا ہے۔
- صارفین کی معلومات کو خفیہ اورمحفوظ رکھا جاتا ہے۔
- صارفین کو ایسی صورت حال کا سامنا کرنے پر مجبور نہیں کیا جاتا کہ وہ ایسی بینکنگ مصنوعات اور خدمات کا انتخاب کریں جو ان کے مفاد سے متصادم ہوں۔
ہم اپنے قابل قدر صارفین کی آراء اور تجاویز کو بے حد اہمیت دیتے ہیں۔ اگر آپ ہمیں اپنی قیمتی رائے یا شکایت سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں تو براۓ مہربانی ہم سے رابطہ کریں۔