ایک نوجوان یا طالب علم کی حیثیت سے آپ کی بینکنگ ضروریات منفرد ہیں۔ چاہے آپ ویلیو،لچک یا اپنے مستقبل کیلئے کچھ بچانے کا سوچ رہے ہیں تو الائیڈ بینک آپ کیلئے لایا ہے مختلف نوعیت کے بینک اکاؤنٹس تاکہ آپ کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔ہماری خصوصی یوتھ برانچ میں نوجوانوں پر توجہ دیتے ہوئے بچت، تعلیم کی فنانسنگ اور کاروباری شخصیت کے طور پر نوجوانوں کی نشونما جیسی سرگرمیاں شامل ہیں تاکہ پاکستان میں نوجوانوں کو بااختیار بنایا جائے۔
ترقی پذیر ممالک میں ایسے افراد کی تعداد ایک ارب سے زائد ہے جن کی عمریں 12سے 24سال کے درمیان ہیں اور یہی وہ مناسب وقت ہے ان نوجوان افراد کی سیکھنے کی صلاحیت کو ٹھوس فنانشل سروسز اور یہ بات سمجھا تے ہوئے کہ ایسا کرنا انہیں اور ان کے خاندانوں کو غربت سے باہر نکال سکتا ہے‘بہتر بنایا جاسکتا ہے۔یوتھ برانچ کو اس لیے بنایا گیا تھا کہ نوجوانوں کی فنانشل سروسزفراہم کرتے ہوئے ان کی ضروریات کے مطابق پراڈکٹس تیار کی جائیں۔
الائیڈ یوتھ بینکنگ کا مقصد ہے:
- نوجوانوں کو محفوظ مواقع فراہم کرنا
- نوجوانوں کو گرانٹ فراہم کرنا تاکہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول میں مثبت تبدیلی لائیں
- اعلی سطح کی سیکھنے کی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور سپورٹ کرنا
- نوجوانوں کی مدد کرنا کہ وہ اپنی قابلیت کا بھرپور مظاہرہ کرسکیں
- وسائل کی انتظام کاری،کمیونٹی میں کاروائی اور فیصلہ سازی کی قوت پیدا کرنے میں الائیڈ بینک کا نوجوانوں کا سرکردہ مندوب بنانا
- خوشگوار اسٹاف
- منفرد مگر پرسکون ماحول
- انٹرنیٹ کی سہولت
- طلباء کیلئے جگہ