گاؤں کے مرکزی خیال کیساتھ بنائی گئی برانچ پاکستان میں اپنی نوعیت کی واحدبرانچ ہے جو الائیڈ بینک کی ایک اور پہل ہے تاکہ بینکنگ کے حل دیتے ہوئے ہم مختلف برادریوں کی خدمت کرسکیں۔ولیج تھیم برانچ کا مقصد پاکستان کے دیہی علاقوں میں رہنے والوں لوگوں کیلئے ایک ایسا ماحول تخلیق کرنا ہے جہاں انہیں آسان حل اور بنی بنائی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ہماری منفرد برانچ کا مقصد ہے:
- بچت کے رجحان کو بڑھایا جائے
- دیہی آبادی کو ہمارے ساتھ بینکنگ کے تعلقات بنانے پر آمادہ کیا جائے
- بینکنگ سروسز کو دیہی علاقوں میں لوگوں کے گھروں تک پہنچایا جائے
گجرات اور اس کے ملحقہ دیہاتوں میں رہنے والے صارفین کیلئے برانچ نے اپنے کام کا آغاز کردیا ہے جس کے محل وقوع کی تفصیلات ذیل میں دی جارہی ہیں:
برانچ کا نام | برانچ کا پتہ | برانچ فون نمبر |
---|---|---|
اڈا پریاں والا روڈ،سوہاوا وڑائچاں | کھیوت نمبر 330،خاتونی نمبر 569،خسرہ نمبر 6/5اور10/3،بالمقابل پولیس اسٹیشن،اڈا پریاں والا روڈ،سوہاوا وڑائچاںتحصیل پھالیاں، ضلع منڈی بہاؤالدین | 0546-562034-36 |