الائیڈ بینک اپنے صارفین کی ہر لمحہ بدلتی ہوئی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جدید اور آسان حل فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ اس عزم کے پیشِ نظر ہم شعبہ بینکاری میں اپنی نوعیت کی اولین سروس یعنی ڈیبٹ کارڈ کی عارضی حد میں اضافہ کی سہولت کو بخوشی متعارف کروارہے ہیں ۔ یہ سہولت الائیڈ بینک کے ڈیبٹ کارڈ ہولڈرز کو اپنی روزمرہ ٹرانزیکشنزکی حدودکو عارضی طور پر بڑھانے کے قابل بناتی ہے جس سے وہ بغیر کسی رکاوٹ کے ایسی ٹرانزیکشنز کر سکتے ہیں جو اُن کی ڈیبٹ کارڈ کی موجودہ حدود سے متجاوزہوں۔
یہ سروس24/7 دستیاب ہے اور myABL ڈیجیٹل بینکنگ پلیٹ فارم ( myABL موبائل ایپ اور انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے)، نیز کسی بھی ABLاے ٹی ایم ، CCDMs، یا کیش ری سائیکلر مشینوں سمیت متعدد خود کارذرائع سےاس تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے ۔ یہ سہولت ایک محفوظ بائیو میٹرک تصدیقی عمل کو استعمال کرتی ہے جو ہمارے تمام صارفین کے لیے سہولت اور سیکورٹی دونوں کو یکساں طور پر یقینی بناتی ہے۔
آپ کی مالی ضروریات کے لیے الائیڈ بینک تیز اور محفوظ حل کے ساتھ آپ کی مدد کے لیے حاضر ہے۔
- تمام الائیڈ بینک ڈیبٹ کارڈ ہولڈر زاس سروس کے لیے اہل ہیں۔
- صارف کی متعین کردہ حد کو دو گنا یا 100فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
- یہ سروس ٹرانزیکشنز کی درج ذیل اقسام کے لیے دستیاب ہے:
- اے ٹی ایم – رقم کیش نکالنا
- اے ٹی ایم – فنڈز کی منتقلی (FT/IBFT)
- ریٹیل – POS اور آن لائن خریداری
- صارفین اس سروس کو ٹرانزیکشنز کی کسی بھی یا تمام مذکورہ بالا اقسام کے لیے یومیہ ایک بار استعمال کر سکتے ہیں۔
- اضافہ شُدہ حد فوری طور پر لاگو ہو جائے گی اور رات 12:00 بجےتک مؤثررہے گی۔
- بینک کے چارجز کے شیڈول کے مطابق اِس کی فیس وصول کی جائے گی۔
- اس سروس کو myABL ڈیجیٹل بینکنگ کے ذریعے ( myABL ایپ یا انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے) یا کسی بھی ABL اے ٹی ایم ، CCDM، یا کیش ری سائیکلر مشین پر بائیو میٹرک تصدیق کا عمل شروع کر کےایکٹیویٹ کیا جا سکتا ہے۔ بائیو میٹرک تصدیق کا عمل اے ٹی ایم اسکرین کوٹیپ کر کے یا مجوزہ کسی بھی بٹن کو دبانے سے شروع کیا جا سکتا ہے۔
رقوم(پاکستانی روپوں میں)
اے ٹی ایم سےکیش نکالنا | ||
اضافہ کے بعد نئی حد | عمومی حدود | ڈیبٹ کارڈ کی اقسام |
100,000 | 50,000 | یونین پے اور پے پاک بیسک / آسان ڈیبٹ کارڈ |
200,000 | 100,000 | یونین پے اور پے پاک کلاسک اور کلاسک پلس ڈیبٹ کارڈ |
400,000 | 200,000 | یونین پے اور پے پاک گولڈ ڈیبٹ کارڈ/ ویزا سفائر |
200,000 | 100,000 | ویزا کلاسک ڈیبٹ کارڈ |
600,000 | 300,000 | ویزا پلاٹینم ڈیبٹ کارڈ/ ویزا سفائر200 |
1,000,000 | 500,000 | ویزا پریمیم ڈیبٹ کارڈ |
POS اور آن لائن خریداری | ||
اضافہ کے بعد نئی حد | عمومی حدود | ڈیبٹ کارڈ کی اقسام |
50,000 | 25,000 | یونین پے اور پے پاک بیسک ڈیبٹ کارڈ |
100,000 | 50,000 | یونین پے اور پے پاک کلاسک آسان ڈیبٹ کارڈ |
200,000 | 100,000 | یونین پے اور پے پاک کلاسک اور کلاسک پلس ڈیبٹ کارڈ |
500,000 | 250,000 | یونین پے اور پے پاک گولڈ ڈیبٹ کارڈ/ ویزا سفائر |
400,000 | 200,000 | ویزا کلاسک ڈیبٹ کارڈ |
1,000,000 | 500,000 | ویزا پلاٹینم ڈیبٹ کارڈ/ ویزا سفائر200 |
2,000,000 | 1,000,000 | ویزا پریمیم ڈیبٹ کارڈ |
بذریعہ اے ٹی ایم فنڈز کی منتقلی (اےبی ایل کی دیگر شاخوں یا دیگر بینکوں کے مابین ) | ||
اضافہ کے بعد نئی حد | عمومی حدود | ڈیبٹ کارڈ کی اقسام |
100,000 | 50,000 | یونین پے اور پے پاک بیسک ڈیبٹ کارڈ |
500,000 | 250,000 | یونین پے اور پے پاک کلاسک آسان ڈیبٹ کارڈ |
500,000 | 250,000 | یونین پے اور پے پاک کلاسک اور کلاسک پلس ڈیبٹ کارڈ |
500,000 | 250,000 | یونین پے اور پے پاک گولڈ ڈیبٹ کارڈ/ ویزا سفائر |
1,000,000 | 500,000 | ویزا کلاسک ڈیبٹ کارڈ |
2,000,000 | 1,000,000 | ویزا پلاٹینم ڈیبٹ کارڈ/ویزا سفائر200 |
4,000,000 | 2,000,000 | ویزا پریمیم ڈیبٹ کارڈ |
ABL اے ٹی ایم ، CCDM یا کیش ری سائیکلر مشین کا استعمال کرتے ہوئے عارضی حدمیں اضافہ کی سروس کوسبسکرائب کرنے کی مرحلہ وارراہنمائی کے لیے یہاں کلک کریں۔
myABL ڈیجیٹل بینکنگ ( myABL ایپ اور انٹرنیٹ بینکنگ) کا استعمال کرتے ہوئے عارضی حد میں اضافہ کی سروس کوسبسکرائب کرنے کی مرحلہ وارراہنمائی کے لیے یہاں کلک کریں۔
سوال: ایک بار سبسکرائب کرنے کے بعد میرے ڈیبٹ کارڈ پر عارضی طور پراضافہ شُدہ حد کب تک لاگو رہےگی؟
جس روز اِس سروس کو سبسکرائب کیا گیا ہو یہ اسی روزرات 12:00 تک مؤثر رہے گی ۔
سوال: کیا میں ایک دن میں ایک سے زیادہ بار عارضی حد میں اضافہ کے لیے سبسکرائب کر سکتا /سکتی ہوں؟
جی نہیں، ٹرانزیکشن کی ایک قسم کی حد میں یومیہ صرف ایک بار اضافہ کیاجا سکتا ہے۔ تاہم، کسٹمر دن میں ایک بار ٹرانزیکشن کی تینوں اقسام کے لیے اس سروس سے مستفید ہو سکتا/سکتی ہے۔
سوال: اگر میں نے پہلے سے ہی اپنی ٹرانزیکشن کی یومیہ عمومی حد سے کچھ رقم استعمال کر لی ہے اور پھر حد میں اضافہ کے لیے سبسکرائب کیا ہے تو رات 12:00 بجےتک ٹرانزیکشن کی کل رقم کتنی ہو گی؟
سروس سبسکرپشن سے پہلے جو رقم آپ استعمال کر چکے ہیں وہ ‘اضافے کے بعد نئی حد’کی رقم سے خارج کر دی جائے گی۔
مثال: آپ کے پاس ویزا پریمیم ڈیبٹ کارڈ ہے اور آپ نے 10-اکتوبر-2024 کو صبح 11:00 بجے سے پہلے 400,000روپے اے ٹی ایم سے نکال لیے تھے۔ آپ 10-اکتوبر-2024 کو صبح 11:10 بجے اے ٹی ایم سے کیش نکالنے کی ٹرانزیکشن کی عارضی حد میں اضافہ کی سروس کے لیے سبسکرائب کرتے ہیں۔ اب رات 12:00 بجے تک باقی یومیہ حد 600,000روپے ہو جائے گی۔
سوال: اگر میرے اکاؤنٹ کا دستیاب بیلنس عارضی حد میں اضافہ کے لیے لاگو فیس + FED سے کم ہو تو کیا میں حد میں اضافہ کی سروس کے لیے سبسکرائب کر سکتا /سکتی ہوں ؟
جی نہیں، سروس سبسکرائب کرنے کے وقت آپ کے اکاؤنٹ میں موزوں بیلنس موجود ہونا چاہیے۔
سوال: اگر میرے پاس مختلف ABL اکاؤنٹس کے ایک سے زیادہ ABL ڈیبٹ کارڈز ہیں، تو کیا میں ایک سے زیادہ کارڈز پر حد میں اضافہ کی سروس کے لیے سبسکرائب کر سکتا/سکتی ہوں؟
جی ہاں، آپ اپنے پاس موجود مختلف ABL ڈیبٹ کارڈز پر حد میں اضافہ کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔
سوال: اگر میں نے ٹرانزیکشن کی اضافہ شُدہ حد سے کوئی رقم استعمال نہیں کی تو کیا میں حد میں اضافہ کی سبسکرپشن فیس کی واپسی کا دعویٰ کر سکتا/سکتی ہوں ؟
جی نہیں، ایک بار حد میں اضافہ کی تکمیل کے بعدسبسکرپشن فیس واپس نہیں ہو گی ۔
سوال: اگر میں myABL کے ذریعے عارضی حد میں اضافہ کی سہولت کا استعمال کرتے ہوئے FT/IBFT کی حد میں اضافہ کرتا /کرتی ہوں تو کیا میں FT/IBFT ٹرانزیکشنز کے لیے myABL سے اضافہ شُدہ حد کو استعمال کر سکتا/سکتی ہوں؟
جی نہیں،myABLکی عارضی حد میں اضافہ کی سہولت کے ذریعےایکٹیویٹ کی گئی FT/IBFT کی اضافہ شُدہ حد myABL FT/IBFT ٹرانزیکشنز کے لیے نہیں بلکہ صرف اے ٹی ایم پر کی جانے والی ٹرانزیکشنز کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے ۔
سوال: مزید معلومات کی صورت میں مجھے کہاں رابطہ کرنا چاہیے؟
آپ الائیڈ فون بینکنگ میں اندرونِ پاکستان سے (042)111-225-225پر یا بیرونِ پاکستان سے +9221-35301094پر کر سکتے ہیں۔