تلاش کریں برائے:
تلاش کریں برائے:

  • فوری طور پر خرچ کرنے کی صلاحیت کے حامل کارڈ کا فوری حصول
  • آن لائن ادائیگی کی بہتر سیکیورٹی کے لیے 3D محفوظ ٹیکنالوجی
  • اپنے روایتی  ڈیبٹ کارڈ کی تفصیلات کو استعمال  یا ظاہرکیے بغیر آن لائن خریداری کریں۔
  • گلوبلی آن لائن خریداری کے لیے قابل قبول ہے –

الائیڈ بینک ویزا ورچوئل ڈیبٹ کارڈ کسی بھی مقامی یا بین الاقوامی ویب سائٹ پر استعمال کیا جا سکتا ہے جو ویزا کارڈ کو قبول کرتی ہے۔ آپ اپنے ورچوئل ڈیبٹ کارڈ کو درج ذیل اہم چینلز  پراستعمال کر سکتے ہیں:

  • ای کامرس ویب سائٹس پر آن لائن خریداری کر سکتے ہیں
  • فیس بک، لِنکڈ اِن، یوٹیوب وغیرہ جیسے پلیٹ فارمز پر ادائیگیاں کر سکتے ہیں
  • گوگل پلے سٹور،ایپل سٹوراور اسی طرح کے پلیٹ فارمز سے خریداری کر سکتے ہیں
  • بین الاقوامی سرٹیفیکیشن کے لئے ادائیگی کر سکتے ہیں
  • بس، ٹرین، یا ایئر لائن ٹکٹوں کی بکنگ کر سکتے ہیں
  • سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کی فیس کی ادائیگی کر سکتے ہیں

اشیاء خوردونوش کی آن لائن خریداری کر سکتے ہیں

اپنا ABL  ویزا ورچوئل ڈیبٹ کارڈ حاصل کرنا myABL پر صرف چند کلِکس کی بات ہے!
ذیل کے مراحل کو ملاحظہ کرنےکے لیےاِن پر کِلک کریں:

  • مرحلہ نمبر 1 : https://login.abl.com پر اپنی myABL موبائل ایپ یا انٹرنیٹ بینکنگ میں لاگ اِن کریں۔
  • مرحلہ نمبر 2 : “کارڈ” ٹیب کو دبائیں اورپھر  “ورچوئل ڈیبٹ کارڈ” کودبائیں۔
  • مرحلہ نمبر 3 : “ورچوئل ڈیبٹ کارڈ “کودبائیں اور ” نئے ورچوئل ڈیبٹ کارڈ کے لیے اپلائی کریں” کو منتخب کریں۔
  • مرحلہ نمبر 4 : ڈراپ ڈاؤن میں نظر آنے والے اپنے موجودہ ABL کرنٹ یا سیونگ اکاؤنٹ میں سے کسی  ایک کو منتخب کریں اور شرائط و ضوابط قبول کرنے کے بعد آگے بڑھیں۔
  • مرحلہ نمبر5 : فوری ورچوئل ڈیبٹ کارڈ کے حصول کے لیے او ٹی پی بنائیں اور اس کی تصدیق کریں۔
  • مرحلہ نمبر 6 : بغیر کسی رکاوٹ کے آن لائن خریداری  کے تجربے کے لیے اپنے ورچوئل ڈیبٹ کارڈ پر ای کامرس سیشن کو ایکٹیویٹ کریں۔

ABL ویزا ورچوئل ڈیبٹ کارڈ کی فیس بینک کے شیڈول آف چارجز (SOC) کے مطابق وصول کی جائے گی۔

ٹرانزیکشن  کےباسہولت اور بے خلل تجربے کو یقینی بنانے کے لیے براہِ کرم اِس بات کویقینی بنائیں کہ آپ کے اکاؤنٹ میں موزوں فنڈز موجود ہیں اور یہ کہ آپ کا ورچوئل ڈیبٹ کارڈ ای کامرس ٹرانزیکشنز  کے لیے ایکٹیویٹ ہو چُکاہے۔ اس سے آپ کو ٹرانزیکشنز کے دوران کسی رکاوٹ یا مسائل سے بچنے میں مدد ملے گی۔

This site is registered on wpml.org as a development site.