جب آپ یہ اکاؤنٹ کھلوائیں گے تو یہ آپ کے اپنے نام کیساتھ ہوگا مگر درج ذیل کیلئے آپ کو ممی یا ڈیڈی یا سرپرست کو ساتھ لانا ہوگا:
- دستخط
- اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے کیلئے
- بینک کی عمومی سرگرمیاں
- آپ اپنا اکاؤنٹ کسی بھی وقت استعمال کرسکتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ آپ اپنے والدین یا سرپرست کی مدد سے پیسے نکلواسکتے ہیں یا خود پیسے جمع کروائیں،جیسے بھی آپ چاہیں
- الائیڈ رائزنگ اسٹار بنتے ہوئے آپ دو اکاؤنٹس کے مالک بن جائیں گے،ایک آپ کا بنیادی اکاؤنٹ ہوگا جس میں آپ کے جمع کروائے گئے تمام پیسے ہونگے۔دوسرا آپ کا والیٹ اکاؤنٹ ہوگا جہاں سے آپ اپنا منافع وصول کرسکتے ہیں۔
- ایک ٹرانزیکشن ایک لاکھ روپے تک محدود ہے
آپ ’روزانہ‘ کی بنیاد پر منافع حاصل کرسکتے ہیں۔آپ کا منافع روزانہ کی بنیادوں پر آپ کے والیٹ اکاؤنٹ میں جمع ہونگے، جس کا مطلب ہے کہ ہر روز آپ کی بچت میں بھی اضافہ ہوتا جائے گا۔مگر یہ سب کچھ نہیں ہے!بینک آپ کو آپ کے منافع پر بونس کیش بھی دے گا۔
- ایک کیش باکس جس میں آپ روزانہ پیسے جمع کرسکتے ہیں
- آپ اپنے پہلے بینک اکاؤنٹ کے سرٹیفیکیٹ کو فخر کیساتھ اپنے بیڈ روم کی دیوار پر آویزاں کرسکتے ہیں
- آپ کا ذاتی شناختی کارڈ جسے آپ اپنے تمام دوستوں کو دکھا سکتے ہیں
- گھر پر آپ کیلئے ایک پرجوش تحفہ
- اس ڈیبٹ کارڈکو دنیا بھر میں کہیں بھی استعمال کرسکتے ہیں۔یہ کارڈ آپ کے والدین/سرپرست کو آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی فراہم کرتا ہے۔
- دو چیک بکس…ایک آپ کے بنیادی اکاؤنٹ اور ایک آپ کے والیٹ اکاؤنٹ کیلئے
- بنیادی اور والیٹ دونوں اکاؤنٹ کیلئے دس صفحات پر مشتمل دو چیک بکس
- اپنے اکاؤنٹ تک کسی بھی وقت اور کسی جگہ رسائی کیلئے انٹرنیٹ بینکنگ کی سہولت
- مزید سہولت کیلئے ایس ایم ایس الرٹس
- کسی بھی حادثے کی صورت میں 5لاکھ تک کی انشورنس
اب کس بات کا انتظار ہے؟ بن جائیں الائیڈ رائزنگ اسٹار!
Share this valuable information with others
-
[easy-social-share buttons="facebook,twitter,linkedin,mail" counters=0 style="icon" url="https://www.abl.com/ur/personal/accounts/current/allied-rising-star/" text="الائیڈ رائزنگ اسٹار"]