تلاش کریں برائے:
تلاش کریں برائے:

ABL ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے والے تمام صارفین (ماسوائے myABL Walletڈیبٹ کارڈ کے صارفین) کا myABLکوائنز پروگرام میں خود بخود اندراج کر دیا جاتا ہے۔

آپ ذیل میں دیئے گئے گوشوارے کے مطابق myABL کوائنز حاصل کریں گے:

حاصل کردہ کوائنز کی مالیت (روپے) حاصل کردہ کوائنز (راؤنڈ آف کے بعد) حاصل کردہ کوائنز کوائنز حاصل کرنے کی شرح فیصد خرچ کردہ رقم (روپے) * ٹرانزیکشن کی قسم پراڈکٹ  کی قسم
1 1 0.5 0.1 500 ملکی  POS ڈیبٹ کارڈ   (ویزا، یو پی ائی اور پے پاک)
1 1 1.25 0.25 500 بین الاقوامی POS **
1 1 1.25 0.25 500 ای کامرس
2 2 1.65 0.33 500 ملکی  POS کریڈٹ کارڈ
3 3 2.5 0.5 500 بین الاقوامی POS **
2 2 1.65 0.33 500 ای کامرس

* خرچ کردہ رقم میں بیان کردہ500روپےکو مثال کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ خرچ کردہ رقم پر کوائنزکا حساب مذکورہ بالاحاصل کردہ  کوائنز کی شرح فیصد پر مبنی ہے۔

پاکستانی روپوں میں کی جانے والی بین الاقوامی POS ٹرانزیکشنز پر ملکی واجب الوصول  شرح پر کوائنز حاصل ہوں گے۔

کوائن کی مالیت:ایک myABLکوائن کی مالیت ایک پاکستانی روپیہ ہے۔

نوٹ: بینک صارفین کو پیشگی اطلاع کے بغیر مذکورہ بالا معیار کو تبدیل/ترمیم کرنے کا حق محفوظ رکھتاہے۔

آپ اپنے myABL کوائنز کو درج ذیل چینلز کے ذریعے استعمال کرسکتے ہیں:

1۔ myABL کوائنز مارکیٹ پلیس

جدید ترین myABL کوائنزمارکیٹ پلیس کے ساتھ الائیڈ بینک کے صارف کے طور پر اپنے تجربے کو بہتر بنائیں۔ مقامی اور بین الاقوامی معروف  برانڈز میں سے انتخاب کریں اور ہماری مارکیٹ پلیس  سے بہترین پراڈکٹس کی خریداری کے لیے اپنے کوائنز استعمال کرتے ہوئے لامتناہی سہولیات سے مستفید ہوں ۔ مارکیٹ پلیس پر استعمال کے لیے درج ذیل پراڈکٹس دستیاب ہیں:

فلائٹس:

دنیا بھر کی ایئر لائنز کاکسی بھی منزل کا اپنا ٹکٹ آن لائن خریدیں۔

ائیر پورٹ  لاؤنجز:

اپنے سفر کے دوران خصوصی سہولیات  حاصل کرنے اور اپنے سفر کے تجربے کو پرتعیش اور آرام دہ بنانے کے لیے ائیر پورٹ لاؤنجز تک رسائی حاصل کریں۔

ہوٹل:

دنیا بھر کے بہترین ہوٹلوں میں اپنے قیام  کی بکنگ کروائیں اور پُر تعیش اور پُر سکون قیام سے لطف اندوز ہوں ۔

گفٹ واؤچرز:

معروف برانڈز سےکئی قسم کے گفٹ واؤچرز حاصل کریں اور تحائف  لینےاور دینے کے عمل  کو مزید خوشگوار بنائیں۔

آن لائن شاپ :

ہماری جدید ترین آن لائن شاپ سے اپنی پسندیدہ پراڈکٹس حاصل کریں کیونکہ ہماری مارکیٹ پلیس آپ کی روزمرہ کی تمام ضروریات کو پورا کرتی ہے!

آپ درج ذیل ذرائع سے بہ آسانی myABL کوائنزمارکیٹ پلیس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں:

  • myABL ویب پورٹل/ myABL موبائل ایپلی کیشن
  • مارکیٹ پلیس یوآر ایل(https://coins.myabl.com) *

*  یو آر ایل کے ذریعے مارکیٹ پلیس  تک براہ ِراست رسائی صرف “view only access” فراہم کرے گی۔ کوائنز کے بارے میں تفصیلی معلومات یا اُن کےاستعمال کے لیے آپ کو myABL ویب پورٹل یا myABL موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے مارکیٹ پلیس تک رسائی حاصل کرنا ہو گی ۔

الائیڈ فون بینکنگ

ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈ کے صارفین الائیڈ فون بینکنگ کے ذریعے111-225-225پر کال کرکے بھی کوائنز استعمال کرسکتے ہیں۔ الائیڈ فون بینکنگ ایجنٹ صارفین کی درخواست پراُن کے لئے کوائنز استعمال کرنے کی خدمت انجام دے گا/گی۔

  1. myABL کوائنز حاصل ہونے کی تاریخ سے 3 سال کی مدت کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں،مثلاًاکتوبر 2022 میں حاصل کیے گئے کوائنز نومبر 2025 کو قابلِ استعمال نہیں رہیں گے۔
  2. اگر myABLکوائنز مدت ِاستعمال سے پہلے استعمال نہیں کیےجاتے تو اُس کے بعد استعمال کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

کوائن کے استعمال کی ہر ٹرانزیکشن کے لیے بینک آپ کے رجسٹرڈ موبائل نمبر اور/یا ای میل ایڈریس  پر ایک ایس ایم ایس/ای میل نوٹیفکیشن بھیجے گا۔

آپ myABL کوائنز مارکیٹ پلیس پر حاصل کردہ کوائنز کی اسٹیٹمنٹ ملاحظہ کر سکتےہیں۔ اس کے علاوہ، بینک آپ کے رجسٹرڈ ای میل ایڈریس پر ماہانہ کوائنز ای –اسٹیٹمنٹ بھی  بھیجے گا۔

1۔       تعریفیں

  • “بینک” سے مراد الائیڈ بینک لمیٹڈ اور/یا اس کے جانشین اور/یا اجازت یافتہ تفویض کنندگان ہیں۔
  • آپ”،“آپ کا/کی” اور “آپ کے” سے مراد الائیڈ بینک کے صارفین ہیں۔
  • صارف” سے مراد وہ فرد ہے جس نے الائیڈ بینک میں اکاؤنٹ کھولا ہے اور/یا الائیڈ بینک کے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کا حامل ہے۔
  • پرائمری کارڈ ہولڈر” سے مراد وہ شخص ہے جسے الائیڈ بینک کا کارڈ جاری کیا گیا ہے اور وہ اِس سلسلے میں بینک کے دیئے گئےاختیارکے مطابق بِلا شرکتِ غیرےاکاؤنٹ چلانے کا مجازہے۔
  • سپلیمنٹری کارڈ ہولڈر” سے مراد ایک اضافی کارڈ ہولڈر ہے جسے پرائمری کارڈ ہولڈر کی درخواست پر کارڈ جاری کیا جاتا ہے۔
  • myABLکوائنز” سے مراد الائیڈ بینک کی جانب سے اپنے صارفین کو پیش کردہ ایک لائلٹی پروگرام ہے جس میں صارفین کو بینکنگ پراڈکٹس اور سروسزاستعمال کرنے پر لائلٹی پوائنٹس دئیےجاتے ہیں۔
  • “کوائنز” سے مراد لائلٹی پوائنٹس ہیں جو ایک صارف myABL کوائنزپروگرام کی اہل پراڈکٹس استعمال کرکے حاصل کرتا ہے۔ یہ کوائنز myABLکوائنز مارکیٹ پلیس کے ذریعے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
  • myABL کوائنز اکاؤنٹ” سے مراد وہ اکاؤنٹ ہے جس میں صارف کےحاصل کردہ کوائنز جمع ہوتے ہیں۔
  • myABLکوائنز مارکیٹ پلیس” سے مراد وہ ای- کامرس پلیٹ فارم ہے جو الائیڈ بینک نے اپنے صارفین کو کوائنزکو استعمال  کرتے ہوئےاشیاءاور سروسزکی خریداری کے لیے پیش کیا ہے۔
  • “پارٹنر” سے مرادایک مکمل  طور پر آزاد فریق  کے طور پر الائیڈ بینک کے صارفین کو سروسز اور پراڈکٹس  پیش کرنے کے لیے myABLکوائنز پروگرام کی شراکت دار  کوئی کمپنی، ادارہ یا تاجرہے ۔ الائیڈ بینک کو ٹریول ایجنٹ یا شراکت داروں کا ایجنٹ تصور نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی یہ پیش کردہ کسی بھی  طرح کی سروسزکا ضامن ہے۔
  • OTP سے مراد  ون ٹائم (ایک بار استعمال ہونے والا ) پاس ورڈ ہے۔

2۔       کوائنز حاصل کرنا

  1. myABL کوائنز صرف پوائنٹ آف سیل اور ای کامرس مرچنٹس پر ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کے ذریعے کی جانے والی خریداری کی ٹرانزیکشنز پر لاگو ہوتے ہیں۔
  2. اگر صارف ایک سے زیادہ کارڈز کا حامل ہے تو اُس صارف کے حاصل کردہ تمام کوائنز اکٹھے ہو جائیں گے۔
  • سپلیمنٹری  کارڈکی ٹرانزیکشنزپر حاصل کردہ کوائنز پرائمری کارڈ ہولڈر کی سطح پر جمع کیے جائیں گے اور صرف پرائمری کارڈ ہولڈر ہی انھیں استعمال کر سکتا/سکتی ہے۔
  1. صرف فعال کارڈ ہولڈر ہی کوائنز حاصل کر سکیں گے۔
  2. اگر ٹرانزیکشن کو  ریورس /منسوخ کر دیاجاتا ہے تو حاصل کردہ کوائنزبھی ریورس ہو جائیں گے۔
  3. ہر کوائن کی مالیاتی قدر ایک روپیہ ہے۔ بینک صارفین کو پیشگی اطلاع کے بغیر کسی بھی وقت کوائنزکی مالیاتی قدر کو تبدیل کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

3۔       کوائنز کا استعمال

  1. کوائنز کے استعمال کے عمل میں الائیڈ بینک کو بینک کے ساتھ اشتراک کرنے والےپارٹنرز(تھرڈ پارٹیز) کی معاونت حاصل ہوگی ۔ پارٹنرزاشیاءاور سروسزکے معیار اور ترسیل کے ذمہ دار ہوں گے۔ بینک صرف پارٹنرز(مرچنٹس) اور صارفین کے درمیان رابطے کا کام کرے گا۔ صارف کی جانب سے قبول کردہ کوئی بھی اشیاء یا سروسزکی ذمہ داری مکمل طور پر صارف کی ہوگی۔ اگر اشیاء یا سروسزکی خریداری کے بعد کوئی مسئلہ پیدا ہوتا ہے تو بینک اس کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔
  2. استعمال کردہ کوائنزکو واپس  نہیں کیا جا سکتا سوائے اس کے کہ الائیڈ بینک کے پارٹنرزمنتخب کردہ اشیاء یا سروسزکی فراہمی سے قاصر ہوں۔ اِس صورت میں صارف بینک کو مطلع کرے گا، تفصیلات  فراہم کرے گا اور استعمال کردہ کوائنز کو واپس  کرنے کے لیے بینک کو مطلوبہ ثبوت (اگر کوئی ہو) فراہم کرے گا۔ اس سلسلے میں بینک کا فیصلہ حتمی ہوگا اورصارف بینک پر  کسی ذمہ داری یا دعویٰ کے بغیر اُس فیصلے کا پابند ہوگا۔
  • کوائنز کے استعمال کی درخواست کے وقت صارف کا بینک کے ساتھ بینکنگ تعلق بشمول اکاؤنٹس، کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز وغیرہ  اچھی ساکھ کاحامل ہونا ضروری ہے۔ خاص طور پر بینک کی جانب سے کریڈٹ کارڈ  واجب الادا، معطل، بلاک، منسوخ یا ختم نہیں ہونا چاہیے۔
  1. بینک اپنی صوابدید پر کسی وجہ سے یا  وجہ کےبغیر صارفین کے اکاؤنٹ سے کوائنز کے استعمال کی اجازت نہ دینے اور/یا دستیاب کوائنز منسوخ کرنے کا فیصلہ کر سکتا ہے۔
  2. اشیاء اور سروسزکی دستیابی کے مطابق کوائنزکےاستعمال کے زُمرے اور اشیاء اور سروسزکی اقسام کسی بھی وقت تبدیل کی جا سکتی ہیں۔ بینک کو کسی پیشگی اطلاع کے بغیر اشیاء/سروسز کے زُمرات اور اقسام کی فہرست کو تبدیل کرنے کا حق حاصل ہے۔
  3. حاصل کردہ کوائنز نقد رقم میں تبدیل کرنےیا صارف کی جانب سے کسی قابلِ ادا رقم کی ادائیگی کے لئےقابلِ استعمال نہیں ہیں۔

4۔       myABL کوائنز کی منسوخی

اِن شرائط و ضوابط میں درج ہونےیا بصورتِ دیگر myABLکوائنز کی میعاد ختم ہونے کے علاوہ  myABL کوائنز درج ذیل صورتوں  میں بینک کی جانب سےمنسوخ کر دیے جائیں گے:

  1. کریڈٹ کارڈ پر جمع شدہ کوائنز کریڈٹ کارڈ کے بند یا منسوخ ہونے پر منسوخ ہو جائیں گے۔
  2. بینک اکاؤنٹ بند ہونے پر ڈیبٹ کارڈ پر جمع شُدہ کوائنز منسوخ ہو جائیں گے۔
  • اگرکوئی صارف کوائنز کے حصول میں غیر قانونی یا بے ضابطہ طریقے استعمال کرتے ہوئے یا دیگر بینکنگ پالیسی، قاعدے یا ضابطے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا جاتا ہے اور اس وجہ  سے اُسے بینک کی جانب سے کوائنز حاصل یا استعمال کرنے کے لیے نا اہل قرار دیا  جاتا ہے توحاصل کردہ کوائنز منسوخ کر دیے جائیں گے ۔

5۔       ناکامی یا خلاف ورزی

  1. بینک کو غیر فطری ٹرانزیکشن  سے حاصل کردہ کوائنز جیسی خلاف ورزیوں/فروگزاشت  کا ارتکاب کرنے والے صارفین کے حاصل کردہ کوائنز کو  رَد یا منسوخ کرنے کا حق حاصل  ہے۔

6۔       دیگر شرائط و ضوابط

i۔        اِن شرائط و ضوابط کو بینک اکاؤنٹس اور الیکٹرانک بینکنگ چینلز کو منضبط  کرنے والی شرائط و ضوابط کے ساتھ ملا کر پڑھا جانا چاہیے ۔

  1. myABL کوائنز کے ذریعے خریدی گئی اشیا/سروسز واپس  یا کیش میں تبدیل  نہیں کی جا سکتیں۔
  • بینک myABL کوائنز کی مارکیٹ پلیس کو بہتر اورفعال حالت میں رکھنے کی پوری کوشش کرتا ہے، تاہم اگر myABL کوائنزکی مارکیٹ پلیس قدرتی آفات، قانونی پابندیاں، نیٹ ورک کی خرابی، ہارڈویئر کی ناکامی، معمول کی دیکھ بھال/اپ گریڈ  جیسی  لیکن صرف انھی تک محدود نہ ہونے والی وجوہات یا بینک کے کنٹرول سے باہر کسی  دیگروجہ کی بنا پر مطلوبہ انداز میں دستیاب نہ ہو تو بینک کسی بھی صورت میں ذمہ دار نہیں ہوگا۔ کسی بھی صورت میں بینک اس طرح کی سرگرمی کی وجہ سے ہونے والے کسی بھی طرح کے ہرجانوں/نقصانات کے لیے ذمہ دار نہیں ہوگا۔
  1. صارف تسلیم کرتا ہے کہ myABLکوائنزسروسزغلطی سے پاک نہیں ہوسکتیں۔ بینک (بینک/کسی تیسرے فریق کی جانب سے فراہم کردہ) سروسز کو قابلِ رسائی اور قابلِ استعمال رکھنے کی کوشش کرے گا لیکن یہ اس سروس کی کارکردگی، معیار، دستیابی یا استعمال کے لیے کوئی صریحی یا معنوی وارنٹی فراہم نہیں کرتا۔
  2. بینک myABLکوائنز اکاؤنٹ پاس ورڈ، OTP (ون ٹائم پاس ورڈ) اور کوائنز اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کر نے کے لیے استعمال ہونے والی ڈیوائسزکی حفاظت کو برقرار رکھنے میں صارف کی غفلت کے نتیجے میں پیدا ہونے والے کسی بھی طرح کے نقصانات، ہرجانوں ، اخراجات اور/یا دعویٰ جات کے لیے مستوجب  یا ذمہ دار نہیں ہوگا۔ صارف کی جانب سے کسی خلاف ورزی، ناکامی، کوتاہی یا غفلت کی وجہ سے myABLکوائنزاکاؤنٹ کا کوئی بھی دھوکہ دہی پر مبنی استعمال  مکمل طور پرصارف کی ذمہ داری ہے اور بینک کسی بھی بنیاد پر اس کے لیے ذمہ دار نہیں ہوگا۔
  3. الائیڈ بینک اور نہ ہی ریگولیٹر/سٹیٹ بینک آف پاکستان کبھی بھی صارفین سے ذاتی معلومات (یوزر آئی ڈی، پاس ورڈ، پِن، او ٹی پی، ماں کا نام ، کارڈ نمبر، کارڈ کی تاریخِ تنسیخ، سیکورٹی کوڈ(CVV) فون کالز، ویب لنکس، ایس ایم ایس، ای میلز، سوشل میڈیا یا کسی دوسرے مواصلاتی چینل کے ذریعے نہیں دریافت کرتاہے۔ نیز، بینک کبھی بھی اپنے صارفین کو111-225-225سےکال نہیں کرتا ۔ بینک صرف 1222 سے اپنے صارفین کو کال کرتا ہے۔ صارف تسلیم کرتا/کرتی  ہے کہ وہ الائیڈ بینک/گورنمنٹ/سیکیورٹی ایجنسیوں یا سٹیٹ بینک آف پاکستان وغیرہ کے نمائندے ہونے کا دعویٰ کرنے والے کالرز کو کوئی معلومات فراہم  نہیں کرے گا/گی۔ بصورتِ دیگر کارڈ اور/یا کسی دوسرے ای بینکنگ چینلز کے ذریعے کی جانے والی اِس طرح کی تمام  ٹرانزیکشنزکے لیے صارف خودذمہ دار ہوگا۔
  • یہ شرائط و ضوابط دیگر پراڈکٹس، ٹرم ڈپازٹس، ڈپازٹ اسکیموں اوروقتاً فوقتاً صارف  کو فراہم کی جانے والی سروسز اور سہولیات کو منضبط کرنے والی بینک  کی شرائط و ضوابط، قواعد و ضوابط، طریق ہائے کار اور طریقوں  کی متبادل نہیں بلکہ اُن کے علاوہ ہیں ۔ وہ اکاؤنٹس اور پراڈکٹس  متعلقہ اکاؤنٹ/پراڈکٹ پر لاگو ہونے والے معیارات  اور قواعد و ضوابط کے تحت منضبط کیے جاتےہیں اور وقتاً فوقتاً ان میں ترمیم کی جا سکتی ہے۔

7۔       اِنڈیمنٹی

بذریعہ ہذا،صارف الائیڈ بینک کو کسی بھی ایسے عمل ، ذمہ داری، لاگت، دعویٰ، نقصان، ہرجانہ، کارروائی یا اخراجات (بشمول مکمل اِنڈیمنٹی  کی بنیاد پر قانونی فیس، لاگتیں اور اخراجات) کے حوالے سےمکمل اور مؤثر طور پراِنڈیمنیفائی کرنے اور اِنڈیمنیفائیڈ رکھنےپر اتفاق کرتا ہے جو درج ذیل کے حوالے سےالائیڈ بینک کو براہ ِراست یا بالواسطہ برداشت کرنا پڑے:

  1. صارف کی رسائی اور/یا myABLکوائنز مارکیٹ پلیس اور/یا کسی دوسرے شخص یا ادارے کا اِس سروس یا ویب سائٹ کا استعمال جہاں ایسا شخص یا ادارہ صارف کی آئی ڈی اور/یا پاس ورڈ کا استعمال کرتے ہوئے سروس یا ویب سائٹ تک رسائی حاصل کرنے کے قابل تھا؛یا صارف یا کسی دوسرے شخص یا ادارے کی جانب سے اِن شرائط و ضوابط میں سے کسی کی خلاف ورزی یا عدم پابندی جہاں ایسا شخص یا ادارہ صارف کی آئی ڈی اور صارف کا لاگ اِن پاس ورڈ کا استعمال کرکے انٹرنیٹ بینکنگ یا موبائل بینکنگ سروس یا ویب سائٹ تک رسائی اور/یا استعمال کرنے کے قابل تھا ۔

8۔       شکایات کا ازالہ

i۔        بکنگ کینسل کرنے  اور پراڈکٹس یا سروسزسے متعلق درخواستیں صرف الائیڈ بینک کال سینٹر111-225-225پر کال کرکے جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ دیگر تمام شکایات کے لیے آپ [email protected] پر ای میل بھیج سکتے ہیں۔

ii۔        دوپہر 3 بجے کے بعد موصول ہونے والی شکایات کوکارروائی  کے لئےاگلےدِن ہی زیرِ غورلایا جائے گا۔

iii ۔      myABL کوائنز میں تضاد سے متعلق شکایات ٹرانزیکشن کے 45 دن کے اندر جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ الائیڈ بینک کی طرف سے 45 دن کے بعد موصول ہونے والی  شکایات کو زیرِغور نہیں لایاجائے گا۔

iv۔      اگر کسی بھی شے کا اسٹاک ختم ہو جائے یا کوئی سروس دستیاب نہ ہو تو معلومات myABL کوائنزمارکیٹ پلیس پر فراہم  کی جائیں گی یا بینک صارف کو معلومات فراہم کر سکتا ہے۔ اِس صورت میں جن کوائنزکو استعمال کیاگیا ہے بینک اُن کا تسویہ کرے گا اور صارف دیگر دستیاب اشیایا سروسزکی خریداری پر کوائنز استعمال کر سکتا ہے۔

v۔       الائیڈ بینک صارف کی جانب سے منتخب کردہ اور وصول کردہ  اشیا  اور سروسز کے معیار اور مقدار کے حوالے سے ذمہ دار نہیں ہو گا۔ پراڈکٹ یا سروس  کی ترسیل میں کسی بھی تاخیر  کے لیے بینک قانونی طور پر ذمہ دار نہیں ہے۔ صارف قابلِ اطلاق قوانین اور ضوابط سمیت بینک کی جانب سے مقرر کردہ بینکنگ سرگرمیوں سے متعلق شرائط و ضوابط کے تابع اور ان کی تعمیل کا پابند ہے۔

vi۔      بینک کو myABLکوائنز پروگرام یا اس سے متعلق فوائد یا خصوصیات میں سے کسی کو تبدیل کرنےیا اہلیت کے معیار میں ترمیم کرنے اور/یا کوائنز کی مالیت اور مدتِ استعمال اور/یا کوائنز کے استعمال کے طریقے کو کسی بھی وقت محدود یا تبدیل کرنے کا حق حاصل  ہے ۔

vii۔      الائیڈ بینک کی جانب سے وقتاً فوقتاً کیے گئے تمام فیصلے اور دفعات میں ترامیم (اگر کوئی ہوں) حتمی اور صارف کے لیے واجب  التعمیل ہوں گی اور صارف آزادانہ طور پر/آزاد مرضی سےبذریعہ ہذاانھیں کسی بھی بنیاد پر چیلنج کرنے کے اپنے ہرحق سے دستبردار ہوتا ہے۔

This site is registered on wpml.org as a development site.