شریعہ بورڈ ممبر
مفتی محمود احمد الائید بینک کے شریعہ بورڈ ممبر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ آپ نے وفاق المدارس العربیہ سے عالمیہ (ایم اے عربی اور اسلامیات) کی ڈگری حاصل کی۔ آپ نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم اے اسلامیات کیا۔ آپ نے مفتی کی تعلیم جامعہ دارالعلوم کراچی سے حاصل کی۔ اس کے علاوہ آپ نے ایم فل اسلامک بینکنگ کی تعلیم بھی حاصل کر رکھی ہے۔ آپ الائیڈ بینک کے شریعہ بورڈ ممبر کی حیثیت سے پانچ سالہ تجربہ رکھتے ہیں اس کے علاوہ اسلامک مائیکرو فائنانس اور دیگر اداروں کے ساتھ کام کرنے کا آٹھ سالہ تجربہ بھی ہے۔ آپ معروف دینی درس گاہ جامعہ اشرفیہ کے مفتی اور مدرس بھی ہیں