الائیڈ اسلامک سہولت اکاؤنٹ ایک عام بینکنگ اکاؤنٹ ہے جسے روزانہ کی بنیادوں پر برقرار رکھا جاتا ہے۔
- بینک فنانسنگ/سرمایہ کاری کی مد میں شریعہ کے مطابق بینک کے طور پر اس طرح کے تمام ذخائر کو استعمال کرے گا۔
- اکاؤنٹ بند کرتے وقت کسی قسم کے چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے۔
- ابتدائی طور پر 1000/-پاکستانی روپے ڈپازٹ کروانا ہونگے جبکہ غیر ملکی کرنسی کی صورت میں کم از کم 100یونٹس درکار ہونگے
- درج ذیل درجہ بندیاں ابتدائی ڈپازٹ سے مستثنیٰ ہیں۔
- زکواۃ کے مستحقین
- طلباء
- سرکاری و نیم سرکاری اداروں سے تنخواہ یا پنشن وصول کرنے والے ملازمین (پنشن کے اہل ملازم کی بیوہ یا بچے/خیراتی ادارے کی فنڈ گرانٹ وغیرہ) دیگر خود مختار اداروں اور اکاؤنٹس کی اقسام شامل ہیں
- ٹرانزیکشنز کی تعداد پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
- بینک کی صوابدید پر اکاؤنٹ ہولڈرز کو ویلیو ایڈڈ سروسز مفت یا چارجز کے بدلے(بنیادی/دور دراز برانچ)فراہم کی جاسکتی ہیں۔تاہم بینک یہ حق محفوظ رکھتا ہے کہ وقت کیساتھ ساتھ بینک کی معین کردہ کسوٹی کی بنیاد پر دے اور بینک کے فیس شیڈول میں اس کی وضاحت کرے۔
- بینک کی صوابدید پر درج ذیل سہولتوں سے مستفید ہوسکتے ہیں:
- آن لائن بینکنگ بینک کے پورے نیٹ ورک پر دستیاب ہے۔
- عالمی سطح تسلیم شدہ الائیڈ کیش پلس شاپ ویزا ڈیبٹ کارڈ/اے ٹی ایم کارڈ
- مائی اےبی ایل انٹرنیٹ بینکنگ تک رسائی
- 24گھنٹے الائیڈ فون بینکنگ کے ذریعے اکاؤنٹ تک رسائی
- ایس ایم ایس بینکنگ
- ٹرانزیکشن پر ایس ایم ایس الرٹ سروس
- مقااخراجات، سفری اخراجات وغیرہ کی ایک خاص حد تک اجازت دی گئی ہےمی کرنسی،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے مخصوص درجہ بندیوں میں جیسا کہ طلباء کی فیس، میڈیکل ۔
- اکاؤنٹ کو مضاربہ کے طریقہ کار پر چلایا جائے گا(نفع/نقصان میں حصہ داری کی بنیاد پر)
- نفع یا نقصان ششماہی بنیادوں پر شیئر کیا جائے گا یا اس کا فیصلہ/اعلان وقتاً فوقتاً بینک کی صوابدید پر کیا جائے گا۔
- اکاؤنٹ صرف پاکستانی کرنسی میں ہی کھولا جاسکتا ہے۔
- صرف بنیادی برانچ میں،صارفین اپنے اکاؤنٹ میں کم از کم بیلنس کی حد برقرار رکھ سکتے ہیں (وقتا ًفوقتاًبینک کی منظوری پر)اور وہ درج ذیل میں سے کوئی ایک محفوظ ڈپازٹ لاکرمفت استعمال کرسکتے ہیں۔
محفوظ ڈپازٹ لاکرز | کم از کم بیلنس |
---|---|
سمال | 40ہزار روپے |
میڈیم | 70ہزار روپے |
لارج | 1لاکھ روپے |
ایکسٹرا لارج | 1لاکھ25ہزار روپے |
اگرکم از کم بیلنس کی مجوزہ حد سے کم ہوجائے تو درج ذیل چارجز وصول کیے جائیں گے (وقتاً فوقتاً بینک کی منظوری کیساتھ)
محفوظ ڈپازٹ لاکرز | سالانہ فیس |
---|---|
سمال | 3ہزار روپے سالانہ |
میڈیم | 4ہزار روپے سالانہ |
لارج | 5ہزار500روپے سالانہ |
ایکسٹرا لارج | 7ہزار روپے سالانہ |