گلوبل ڈائیورسٹی اینڈ انکلوژن بینچ مارکس (GDIB) دنیا بھر کی تنظیموں کے لیے معیارات فراہم کرتے ہیں۔ GDIB تنظیموں کو تنوع کے انتظام اور شمولیت کو فروغ دینے میں حکمت عملی طے کرنے اور ترقی کو ماپنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ GDIB کے معیارات منصفانہ اور بہتر کام کرنے والی تنظیموں کے قیام میں معاون ہیں، نسل پرستی، جنس پرستی، اور ہر قسم کے جبر کا سامنا کرنے، اعتماد، قبولیت، جسمانی اور ذہنی تحفظ کو فروغ دینے، جامع قیادت کرنے اور فوری اور مؤثر ردعمل دینے میں مدد کرتے ہیں۔
ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی اور فخر محسوس ہو رہا ہے کہ الائیڈ بینک لمیٹڈ نے ڈائیورسٹی حب HR میٹرکس کے زیر اہتمام گلوبل ڈائیورسٹی اینڈ انکلوژن بینچ مارکس (GDIB) ایوارڈز میں درج ذیل دو کیٹیگریز میں کامیابی حاصل کی ہے:
- ریکروٹمنٹ کیٹیگری میں ’بہترین عملی نمونہ‘؛
- DEI لرننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کیٹیگری میں ’بہترین عملی نمونہ‘۔