حکومت پاکستان کی درج ذیل سیکورٹیز میں سرمایہ کاری؍تجارت کرنے کیلئے ، صارفین کو الائیڈ بینک کیساتھ ’’انویسٹر پورٹ فولیو آف سیکورٹیز(IPS)‘‘ اکاؤنٹ کھلوانا درکار ہوگا(IPSکی متعلقہ تفصیلات کیلئے ڈاؤن لوڈز دیکھیں)۔
ٹریژری بلز حکومت پاکستان جاری کرتی ہے جنہیں ابتدائی مارکیٹ میں نیلامی کے ذریعے فروخت کیا جاتا ہے جس کی نگرانی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کرتا ہے۔ یہ خودمختار آلات ہیں جنہیں حکومت پاکستان کی مکمل حمایت حاصل ہے اوراسی لیے خطرات سے پاک سیکورٹیز (کسی نادہندگی یا کریڈٹ رکس کے بغیر مگر قیمت کا رسک موجود ہے)کیلئے ان کا حوالہ دیا جاتا ہے۔یہ زیروکوپن آلات ہیں جنہیں قیمت خرید اور میچورٹی ویلیو (یا قیمت)میں فرق کی برابری پر ڈسکاؤنٹ ریٹ پر حاصل کیا جاسکتا ہے۔
ٹی بلز بغیر کاغذ؍بغیر تحریر جاری کی جانے والی سیکورٹیز ہیں جو مائع ثانوی مارکیٹ کی حامل اور SLRسیکورٹیز اہل ہیں۔
جاری کنندہ | حکومت پاکستان |
کوپن | زیرو کوپن(ڈسکاؤنٹ پر جاری کیا گیا) |
دورانیہ | 3،6اور12ماہ |
ڈنومینیشنز | 5000، یا اس سے زا ئد |
ودہولڈنگ ٹیکس | ذرائع پر کٹوتی |
کون خرید سکتا ہے | نیلامی یا ثانوی مارکیٹ سے کوئی بھی خرید سکتا ہے |
چھٹکارا | ٹی بلز مقررہ وقت تک پہنچنے سے قبل قابل چھٹکارا نہیں ہیں |
قابل تجارت | مائع ثانوی مارکیٹ میں تجارت کی مفت سہولت کے علاوہ باآسانی قابل منتقل |
تحویل | صارف کی سرمایہ کاری انویسٹرپورٹ فولیو آف سیکورٹیز(IPS)اکاؤنٹ میں محفوظ رہے گی جسے بینک کے ذیلی جنرل لیجر اکاؤنٹس کے ذریعے منظم کیا جائے گا۔ |
پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز طویل المدتی، نیم سالانہ کوپن کی بنیاد پر بنائے گئے آلات ہیں جنہیں حکومت پاکستان نے جاری کیا ہے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان اس کی نیلامی کا انعقاد کرتا ہے۔یہ خودمختار آلات ہیں جنہیں حکومت پاکستان کی مکمل حمایت حاصل ہے اوراسی لیے خطرات سے پاک سیکورٹیز (کسی نادہندگی یا کریڈٹ رکس کے بغیر مگر قیمت کا رسک موجود ہے)کیلئے ان کا حوالہ دیا جاتا ہے۔یہ زیرو کوپن آلات ہیں جنہیں قیمت خرید اور میچورٹی ویلیو (یا قیمت)میں فرق کی برابری پر ڈسکاؤنٹ ریٹ پر حاصل کیا جاسکتا ہے۔
ٹی بلز بغیر کاغذ؍بغیر تحریر جاری کی جانے والی سیکورٹیز ہیں جو مائع ثانوی مارکیٹ کی حامل اور SLRسیکورٹیز اہل ہیں۔
جاری کنندہ | حکومت پاکستان |
دورانیہ | 3،5،10اور20سال |
کوپن | کوپن حکومت پاکستان کی طرف سے وقتاً فوقتاً اعلان کردہ شرح۔موجودہ وقت میں اوپر دیے گئے دورانیہ کے مطابق بالترتیب 8.75%،9.25%،9.75%اور10.75%ہے(ششماہی ادائیگی) |
ڈنومینیشنز | 100,000، یا اس سے زا ئد |
ودہولڈنگ ٹیکس | ذرائع پر کٹوتی |
کون خرید سکتا ہے | نیلامی یا ثانوی مارکیٹ سے کوئی بھی خرید سکتا ہے |
چھٹکارا | ٹی بلز مقررہ وقت تک پہنچنے سے قبل قابل چھٹکارا نہیں ہیں |
قابل تجارت | مائع ثانوی مارکیٹ میں تجارت کی مفت سہولت کے علاوہ باآسانی قابل منتقل |
تحویل | تحویل صارف کی سرمایہ کاری انویسٹرپورٹ فولیو آف سیکورٹیز(IPS)اکاؤنٹ میں محفوظ رہے گی جسے بینک کے ذیلی جنرل لیجر اکاؤنٹس کے ذریعے منظم کیا جائے گا۔ |