پہلی بار ترسیلات زر بھیجنے والوں اور مستفید ہونے والوں کو اب گھر بھیجی جانے والی ہر ترسیلات زر پر انعامات ملیں گے
سوہنی دھرتی ترسیلات زر پروگرام) ایس ڈی آر پی( ان پاکستانیوں کے لیے پوائنٹ بیسڈ لائلٹی اسکیم ہے جو بیرون ملک کام کرتے ہیں اور بینکنگ چینلز یا ایکسچینج کمپنیوں کے ذریعے پاکستان میں اپنے پیاروں کو رقم بھیجتے ہیں۔
یہ انگریزی اور اردو زبان میں دستیاب ایک انوکھی اور پہلی اسمارٹ فون ایپلی کیشن ہے جو بھیجنے والے کی جانب سے گھر بھیجی جانے والی ہر ترسیلات زر کو ٹریک اور اپ ڈیٹ کرتی ہے اور بھیجنے والوں پاکستانیوں کو انعامی پوائنٹس دیتی ہے، جسے متعدد پبلک سروس اداروں میں مفت خدمات کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اپنے بھیجے گئے ہر ترسیلات زر پر انعامی پوائنٹس حاصل کریں
ترسیل کرنے والے ہر ترسیلات زر کے مخصوص حصے کی بنیاد پر انعامی پوائنٹس حاصل کریں گے۔ فائدہ مند درجے چار ہیں
- گرین
- گولڈ
- پلاٹینم
- ڈائمنڈ
مندرجہ ذیل درجے کے معیار کی بنیاد پر ترسیل کنندگان کو انعامی پوائنٹس دیئے جائیں گے:
زمرہ | سالانہ ترسیلات زر کی رقم
(سال میں ایک)
|
انعامی پوائنٹس کمانا (ترسیلات زر کی رقم کا فیصد) |
گرین | 10,000 امریکی ڈالر تک | فیصد 1.00 |
گولڈ | 10,001 ڈالر سے 30,000 ڈالر تک | 1.25 فیصد |
پلاٹینم | 30,001 امریکی ڈالر سے 50,000 امریکی ڈالر تک | 1.50 فیصد |
ڈائمنڈ | 50,000 سے زیادہ | 1.75 فیصد |
* مالی سال جولائی تا جون
** ترسیلات زر کی مساوی رقم
ہر ترسیلات زر ترسیل کرنے والے کے زمرے کی سطح کو اپ گریڈ کر سکتی ہے اور ترسیل کنندگان زیادہ انعامی پوائنٹس حاصل کر سکتے ہیں ۔
انعامی پوائنٹس ایک ورچوئل کارڈ کی شکل میں ایپ پر ظاہر ہوتے ہیں جو ہر ترسیلات زر کے بعد انعامی پوائنٹس کے ساتھ خود بخود اپ ڈیٹ ہوتے ہیں۔
ڈاؤن لوڈ کریں اور رجسٹر کریں
راینڈروئیڈ اسمارٹ فونز کے لئے) گوگل پلے اسٹور ( یا آئی او ایس اسمارٹ فونز کے لئے
ایپ اسٹور (جائیں اور ایپ ڈاؤن لوڈ کریں)۔