- آسان قرضے کی سہولت، آسان اقساط میں ادائیگی کے ساتھ
- بارہ سے ساٹھ ماہ (ایک سے پانچ سال) تک کی ادائیگی کی مدت
- تیس ہزار سے تیس لاکھ روپے تک کے قرضے
- سادہ اورآسان ڈاکومینٹیشن
- کوئی پوشیدہ چارجز نہیں
- کم مارک اپ کی شرح
- فنانس میں اضافہ کی سہولت
- جزوی اور مکمل پری پیمنٹ کی سہولت
فی الحال یہ سہولت صرف لاہور، کراچی، اسلام آباد راولپنڈی اور فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور حیدرآباد کے موجودہ صارفین کے لئے ہے۔
آپ الائیڈ پرسنل فنانس کے اہل ہیں اگر:
- آپ پاکستانی شہری ہیں اور پاکستان میں رہائش پزیر ہیں۔
- آپ تنخواہ دار یا سیلف ایمپلائیڈ ہیں
- آ پ کی عمر کم سے کم 21 سال اور تنخواہ دار ہونے کی صورت میں زیادہ سے زیادہ عمر59 سال اور سیلف ایمپلائیڈ ہونے کی صورت میں زیادہ سے زیادہ عمر64 سال ہے۔
تنخواہ دار افراد:
- الائیڈ بینک یا کسی دوسرے بینک کے ساتھ کم سے کم 6 ماہ کا تعلق
- الائیڈ بینک میں تنخواہ اکاونٹ ہونے کی صورت میں کم سے کم ماہانہ تنخواہ -/25,000 روپے اور کسی دوسرے بینک میں تنخواہ اکاونٹ ہونے کی صورت میں کم سے کم ماہانہ تنخواہ -/35,000 روپے
- مستقل یا ڈائریکٹ کانٹریکٹ کے عملے کے طور پر کام کر رہے ہوں اورملازمت کی کم سے کم مدت 2 سال ہو۔
سیلف ایمپلائیڈ افراد:
- الائیڈ بینک کے ساتھ کم سے کم 12 ماہ یا کسی دوسرے بینک کے ساتھ کم سے کم 24 ماہ کا تعلق
- الائیڈ بینک میں اکاونٹ ہونے کی صورت میں کم سے کم ماہانہ آمدنی -/45,000 روپے اور کسی دوسرے بینک میں اکاونٹ ہونے کی صورت میں کم سے کم ماہانہ آمدنی -/55,000 روپے
- الائیڈ بینک میں اکاونٹ ہونے کی صورت میں کاروبار کی مدت کم سے کم دو سال جب کہ کسی اور بینک میں اکاونٹ کی صورت میں کاروبار کی کم سے کم مدت 3 سال
س 1: الائیڈ پرسنل فنانس کا مارک اپ ریٹ کیا ہے؟ ج: مارک اپ کی شرح تبدیل ہوتی رہتی ہے، لہذا ، موجودہ مارک اپ ریٹ کے لئے www.abl.com پر دستیاب بینک کے شیڈول آف چارجز دیکھیئے۔ |
س 2: کیا الائیڈ بینک لمیٹڈ پروسیسنگ فیس یا دیگر چارجز لیتا ہے؟ ج: جی ہاں ، پروسیسنگ فیس کا اطلاق ہوتا ہے جس کی کٹوتی ادائیگی کے وقت منظور شدہ قرض کی رقم سے کی جاتی ہے۔ دیگر فیس یا چارجز کے لئے براہ کرم بینک کے مروجہ شیڈول آف چارجز (ایس او سی) سے رجوع کریں جو الائیڈ بینک کی برانچ اور www.abl.com پر دستیاب ہے۔ |
س 3: قرض کی ادائیگی کا طریقہ کار کیا ہے؟ ج: یہ قرض آپ کے اپنے انتخاب کے مطابق 12 ، 24 ، 36 ، 48 یا 60 مساوی ماہانہ قسطوں میں ادا کیا جاسکتا ہے، یعنی آئندہ 1 سے 5 سال میں پوری واپسی کی آپشنز دستیاب ہیں۔ |
س 4: میں کتنا قرض لے سکتا ہوں؟ ج: قرض کی رقم -/30,000 روپے سے لے کر -/3,000,000 روپے تک ہو سکتی ہے جو درخواست گزار کی قرض حاصل کرنے کی اہلیت، ڈی بی آر (قرض کے بوجھ کے تناسب) اور مجموعی پروفائل پرمنحصر ہے۔ |
س 5: کیا میں قرض کی کچھ رقم قرض کی طے شدہ مدت سے پہلے ادا کر سکتا ہوں؟ ج: جی ہاں ، صارف بقایا رقم کی مکمل یا جزوی طور پر ادائیگی کے حق کا استعمال کرسکتا ہے۔ جزوی قبل از ادائیگی فنانسنگ کے 6 ماہ مکمل ہونے کے بعد کی جاسکتی ہے جو کم از کم تین یا تین سے زیادہ قسطوں کے برابر ہونی چاہیئے۔ مزید یہ کہ ایک سال میں زیادہ سے زیادہ دو (02) بیلون پیمنٹس کی اجازت ہے۔ |
س 6: کیا میں قرض کی قبل از وقت ادائیگی کر سکتا ہوں؟ ج: جی ہاں، قرض کی باقی رقم ادا کر کے آپ قبل از وقت قرض ادا کر سکتے ہیں۔ |
س 7: کیا قبل از وقت ادائیگی کا کوئی جرمانہ ہے؟ ج: قبل از وقت ادائیگی کا جرمانہ موجودہ شیڈول آف چارجز کے مطابق ہوگا۔ |
س 8: میں قرض کے لئے کس طرح درخواست دے سکتا ہوں؟ ج: آپ اپنی قریبی الائیڈ بینک برانچ جا سکتے ہیں اور الائیڈ پرسنل فنانس کے لئے درخواست دینے کے لئے درخواست فارم پُر کرسکتے ہیں۔ |
س 9: الائیڈ پرسنل فنانس کی درخواست کی پروسیسنگ کے لئے کتنا وقت درکار ہے؟ ج: . قرض کی پروسیسنگ کے لئے اوسطا 15 کاروباری دن درکارہیں بشرطیکہ تمام مطلوبہ دستاویزات درخواست فارم کے ساتھ بینک کے اطمینان کے مطابق جمع کرادیں۔ |
س 10: میں مزید معلومات کہاں سے حاصل کرسکتا ہوں یا اپنی درخواست کو ٹریک کس طرح کرسکتا ہوں؟ ج: آپ کسی بھی معلومات کے لئے ہم سے اے بی ایل ہیلپ لائن 225-225-111 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ |