الائیڈ بینک لمیٹڈ آپ کی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے آپ کے لئے بہترین ہوم فنانس کی سہولت فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ ہم آپ کو فراہم کرتے ہیں آپ کی ضروریات کے مطابق ادائیگی کے لئے مختلف حق انتخاب
آپ الائیڈ بینک سے ہوم فنانسنگ کے اہل ہیں اگر:
- آپ پاکستانی شہری ہیں
- آپ کی عمر 25 سے 57 سال ہے
تنخواہ دار فرد کی صورت میں
- کم سے کم چھ (06) ماہ ‘ABL اور / یا کسی دوسرے بینک کے ساتھ تعلق
- کم سے کم 50000 روپے کی ماہانہ نیٹ تنخواہ
ذاتی کاروبار – کاروباری افراد / ذاتی کاروبار – پروفیشنل کی صورت میں
- الائیڈ بینک کے ساتھ کم سے کم ایک سال یا دیگر بینک کے ساتھ کم سے کم دو سال کا تعلق
- متعلقہ کاروبار / پیشہ کی مدت ABL سے تعلق کی صورت میں کم سے کم دو (02) سال جبکہ کسی دوسرے بینک سے تعلق کی صورت میں کم سے کم تین (03) سال
- ABL کے ساتھ تعلق کی صورت میں کم سے کم نیٹ ماہانہ آمدنی 75،000 روپے یا کسی بھی دوسرے بینک کے ساتھ تعلق کی صورت میں کم سے کم 100,000روپے ماہانہ نیٹ آمدنی
- آسان اور فوری پروسیسنگ
- 4 کروڑ تک کی فنانسنگ
- 3 سے25 سال کی مدت میں آسان اقساط میں ادائیگی
- کم مارک اپ ریٹ پر لون ٹرانسفر کی سہولت
- مفت لائف انشورنس
- سولر سسٹم فنانس کی سہولت
یہ سہولت فی الحال صرف کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، گجرانوالہ، سیالکوٹ اور ملتان کے لئے ہے۔
کم لاگت پرہوم فنانس
خصوصی طبقہ
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سرکولر نمبرIH&SMEFD 2019, 5(وقتا فوقتا ترمیم شدہ) کی تعمیل میں، ری فنانس اسکیم کے تحت کم لاگت پر ہوم فنانس کی سہولت صرف مندرجہ ذیل افراد کو پیش کی جائے گی
- بیوائیں
- قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مسلح افواج کے جوانوں (شہید) اور دہشت گرد حملوں میں شہید عام شہریوں کے بچے۔
- کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ پر معذوری کی علامت رکھنے والے خصوصی افراد۔
- مخنث اور
خصوصی طبقہ کے تحت مالی اعانت: کم سے کم 0.5 ملین اور زیادہ سے زیادہ 2.7 ملین
کم سے کم نیٹ آمدنی (تصدیق شدہ): 30،000
مدت: 12.5 سال تک جس میں 6 ماہ کی رعایت شامل ہے یا وقتا فوقتا اسٹیٹ بینک کی طرف سے تجویز کردہ ہدایات کے مطابق
- الائیڈ ہوم فنانس کی درخواست دینے کے لئے درج ذیل بنیادی دستاویزات درکار ہیں:
- پچھلے چھ ماہ کے ’بینک اسٹیٹمنٹ ( ABL/ یا کسی دوسرے بینک کی، صورتحال کے مطابق)
- اسمارٹ CNIC / NIC کی کاپی
- آمدنی کا ثبوت
- مکمل اور دستخط شدہ درخواست فارم
٭کسی بھی اضافی دستاویز کی درخواست کی جاسکتی ہے
س: الائیڈ ہوم فنانس کیا آفر کر رہا ہے؟ ج: الائیڈ بینک وسیع پیمانے پر پروڈکٹس پیش کررہا ہے جس میں شامل ہیں:
|
س: کیا میں اپنی جائیداد رہن رکھوا کر رقم کسی اور مقصد کے لئےاستعمال کر سکتا ہوں؟
ج: نہیں ، فنانس کی رقم صرف مذکورہ مقاصد کے لئے استعمال ہوگی۔ |
س: الائیڈ ہوم فنانس کے حصول کے لئے میں کن شہروں میں درخواست دے سکتا ہوں؟
ج: فی الحال آپ کراچی ، حیدرآباد، لاہور ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ اور ملتان میں رہائشی پراپرٹی کے لئے الائیڈ ہوم فنانس کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔ |
س: کیا مذکورہ شہروں کے تمام مقامات پر بینک فنانس مہیا کر رہا ہے یا بینک مقامات کی منفی فہرست بھی رکھتا ہے؟
ج: بینک کوئی منفی فہرست برقرار نہیں رکھتا۔ تاہم بینک ایسی جائیدادوں پر مالی اعانت کو ترجیح دے گا جہاں وہ اپنی فنانسنگ کو محفوظ بنا سکے۔ |
س: کیا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے الائیڈ ہوم فنانس کی سہولت دستیاب ہے؟
ج: صرف پاکستانی رہائیشیوں کے لئے۔ |
س: الائیڈ ہوم فنانس سہولت کے تحت درخواست دینے کے لئے عمر کی حد کیا ہے؟
ج: کم از کم 25 سال اور زیادہ سے زیادہ 57 سال |
س: میں الائیڈ بینک لمیٹڈ سے فنانسنگ کے حصول کے لئے کہاں سے قابل قبول پراپرٹی کی فہرست دیکھ سکتا ہوں؟
ج: بینک مثبت یا منفی مقامات کی کوئی فہرست کو مرتب نہیں کرتا آپ کو صرف رہائشی پراپرٹی کا انتخاب کرنا ہے اور ہمیں فنانسنگ کی درخواست دینی ہے۔ ہم جائیداد کے دستاویزات پر بینک کے وکیل سے واضح قانونی رائے لیں گے۔ مزید یہ کہ ہم یہ یقینی بنانے کے لئے اندرونی جائزہ لیں گے کہ آپ کی منتخب کردہ پراپرٹی بآسانی قابل فروخت ہے یا نہیں۔ اگر پراپرٹی قابل قبول نہیں ہوئی تو آپ کو آگاہ کیا جائے گا، اور آپ کو دیگر محفوظ جائیداد کے انتخاب کا بھی مشورہ دیا جائے گا۔ لہذا ، ہم جائیداد بیچنے والے سے آپ کی طرف سے اس کی خریداری کے سلسلے میں کئے گئے کسی وعدے کے پابند نہیں۔ |
س: کیا مجھے خریدنے سے پہلے پراپرٹی ٹائٹل دستاویز پر کوئی تصدیق حاصل کرنے کی ضرورت ہے؟
ج: جی ہاں ، آپ کے اپنے ذہنی سکون اور پراپرٹی ٹائٹل دستاویزات کی صداقت کو جانچنے کے لئے ہم بینک کے وکیل سے واضح قانونی رائے حاصل کرتے ہیں تاکہ تمام تر قانونی تقاضے مکمل ہو سکیں۔ |
س: جائیداد کی قیمت کیسے طے کی جائے گی؟ ج: درخواست کی گئی پراپرٹی کی قیمت کا تعین الائیڈ بینک لمیٹڈ کے منظور شدہ پینل پر موجود قیمت کا اندازہ کرنے والی فرم کے ذریعہ کیا جائے گا۔ |
س: الائیڈ ہوم فنانس سہولت کے تحت کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ فنانسنگ کتنی ہے؟
ج: گھر / اپارٹمنٹ کی خریداری کے لئے: زیادہ سے زیادہ 40 ملین زمین کی خریداری اور گھر کی تعمیر: زیادہ سے زیادہ 40 ملین گھر کی تعمیر کریں: زیادہ سے زیادہ 40 ملین گھر کی تزئین و آرائش کے لئے: زیادہ سے زیادہ 7.5 ملین مالی اعانت کی کم سے کم 0.5 ملین کی رقم حاصل کی جا سکتی ہے۔ |
س: الائیڈ بینک لمیٹڈ کس مدت کیلئے ہوم لون کی سہولت پیش کررہا ہے؟
ج: کم سے کم 3 سال اور زیادہ سے زیادہ 25 سال۔ گھر کی تزئین و آرائش: کم سے کم 3 سال اور زیادہ سے زیادہ 10 سال۔ |
س: الائیڈ ہوم فنانس کے لئے درخواست دینے کے لئے کم سے کم ماہانہ آمدنی کتنی ہے؟
ج: اس سہولت کا اہل ہونے کے لئے ماہانہ نیٹ آمدنی 50،000 روپے ہے |
س: کیا الائیڈ ہوم فنانس قرض کے لئے شریک قرضدار کی اجازت دیتا ہے؟
ج: نہیں ، فی الحال الائیڈ ہوم فنانس شریک قرض لینے والے کی درخواست پر عمل درآمد نہیں کر رہا ہے |
س: کتنی ڈاون پیمنٹ / ایکویٹی کی ضرورت ہوگی؟
ج: گھر / اپارٹمنٹ کی خریداری اور گھر کی تعمیر: ٪25 زمین کی خریداری اور گھر بنائیں: ٪30 گھر کی تزئین و آرائش: ٪70 ٭زمین کے ساتھ ساتھ موجودہ عمارت کی قیمت کو بھی ایکوئٹی کے حساب سے شمار کیا جائے گا |
س: کیا کوئی خاص مدت ہے جس میں مجھے تعمیر مکمل کرنا ہے؟
ج: جی ہاں ، ہر صورت ، تعمیرات کو پہلی رقم کی فراہمی کی تاریخ سے 12 ماہ کے اندر مکمل کیا جانا ضروری ہے۔ |
س: الائیڈ ہوم فنانس کتنے مارک اپ پر پیش کیا جارہا ہے؟
ج: الائیڈ ہوم فنانس فلوٹنگ مارک اپ ریٹ پر 4% + KIBOR (زیادہ سے زیادہ) پر پیش کر رہا ہے۔ |
س: کیا سہولیت کی مدت میں دیا گیا مارک اپ ریٹ ایک جیسا رہے گا؟
ج: نہیں، ہر قرض کی سالگرہ کے موقع پر ترمیم شدہ ۱ سالہ KIBOR کے مطابق سالانہ ری پرائسنگ کی جائے گی جبکہ اسپریڈ وہی رہے گا۔ |
س: کیا میں کمرشل پراپرٹی کے لئے فنانسنگ لے سکتا ہوں؟
ج: نہیں ، الائیڈ ہوم فنانس کی سہولت صرف رہائشی پراپرٹی کے لئے ہی محدود ہے۔ |
س: درخواست پروسیسنگ کی کل لاگت کتنی ہوگی؟ ج: یہ موجودہ چارجز کے شیڈول ( SOC) کے مطابق ہوگا۔ |
س: کیا میرے پاس اپنے ہوم لون کو قبل از وقت ادا کرنے کا آپشن ہے؟
ج: جی ہاں ، آپ قبل از وقت ادائیگی کا انتخاب کرسکتے ہیں تاہم چارجز موجودہ چارجز کے شیڈول ( SOC) کے مطابق ہوں گے۔ |
س: کیا میں قرض کی جزوی ادائیگی کرسکتا ہوں؟
ج: دو سال مکمل ہونے کے بعد ، قرض کی مدت میں چار (4) جزوی ادائیگیوں کی اجازت ہے۔ ہر جزوی ادائیگی 6 ماہانہ قسطوں کے مساوی ہونی چاہئیے۔ دوسری اور اس کے بعد کے جزوی ادائیگیاں کم از کم ایک سال کی اجازت سال کے وقفے کے بعد کی جا سکتی ہیں۔ ہر جزوی ادائیگی کے بعد اس کے مطابق نظر شدہ ادائیگی کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔ |
س: انشورنس کا کیا انتظام ہے؟
ج: الائیڈ ہوم فنانس سہولت کے تحت ، لازمی لائف انشورنس / لون پروٹیکشن انشورنس کا بندوبست بینک کی منظور شدہ انشورینس کمپنیوں کے ذریعہ کیا جائے گا۔ جس میں فنانسنگ کی کل رقم کا احاطہ کیا جائے گا۔ البتہ؛ اگر انشورنس کمپنی طبی معائنہ کے دوران کسی بھی غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر متفقہ شرح سے زیادہ پریمیم وصول کرتا ہے تو قرض لینے والا بینک کے ساتھ متفقہ پریمیم سے زائد پریمیم کو برداشت کرے گا۔ لائف انشورنس / لون پروٹیکشن انشورنس کا اہتمام درخواست دہندہ کی طرف سے بینک کرے گا۔ اس کے علاوہ ، پراپرٹی انشورنس ، (زمین کو چھوڑ کر) بینک کی منظور شدہ بیمہ کمپنی کے ذریعے بھی لازمی ہوگا۔ |
س: کیا میں الائیڈ بینک لمیٹڈ سے قرض کی منتقلی کی سہولت حاصل کرسکتا ہوں جو پہلے ہی کسی دوسرے بینک سے فنانس کرایا گیا ہو؟
ج: جی ہاں ، صارف موجودہ بینک کے ساتھ تین سال کی تسلی بخش ادائیگیوں کے بعد قرض کی منتقلی کی سہولت کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ |
س: مجھے الائیڈ بینک لمیٹڈ کے مارک اپ کے علاوہ اور کیا ادائیگی کرنے کی ضرورت ہے؟
ج: یک وقتی پروسیسنگ فیس وصول کی جائے گی۔ یہ فیس آپ کے قرض کی منظوری کے بعد اور آپ کے تمام ضروری دستاویزات پر دستخط کرنے اور جمع کرانے کے بعد وصول کی جائے گی۔ اس کے علاوہ دیگر چارجز بشمول پراپرٹی پر قانونی رائے، تخمینہ، محصولات اسٹامپ چارجزاور انشورنس پریمیم آپ کو برداشت کرنے ہوں گے۔ |
س: مجھے ادائیگی کس طرح کرنا ہو گی؟
ج: ادائیگی آپ کے الائیڈ بینک کے اکاونٹ سے براہ راست منہاہ کی جائے گی۔ لہذا براہ کرم یقینی بنائیں کہ مقررہ تاریخ پر آپ کے اکاؤنٹ میں مطلوبہ رقم دستیاب ہو۔ |
س: اگر میں شیڈول کے مطابق ادائیگی نہ کروں تو کیا ہوگا؟
ج: اگر آپ شیڈول کے مطابق ادائیگی نہیں کرتے ہیں تو بینک کو حق ہے کہ ایس او سی کے مطابق تاخیر سے ادائیگی کے چارجر کی وصولی کرے۔ |
س: مجھے “اپنے الائیڈ ہوم فنانس لون کی اسٹیٹمنٹ “کب اور کیسے مل سکتی ہے؟
ج: بینک آپ کو الائیڈ ہوم فنانس کا سالانہ “اسٹیٹمنٹ آف اکاونٹ ” جاری کرے گا۔ اسٹیٹمنٹ میں پرنسپل ، مارک اپ کی ادائیگیاں ، اور سال کے دوران عائد جرمانے (اگر کوئی ہوں تو) اور بقایا بیلنس کی تفصیلات شامل ہوں گی۔ اسٹیٹمنٹ آف اکاونٹ آپ کی متعلقہ برانچ کو بھیجا جائے گی اور آپ کو دستخط کرنے کے بعد وہاں سے وصول کرنا ہو گا۔ |
س: میں کہاں پر درخواست دے سکتا ہوں اور مجھے اپنے کیس / درخواست کے بارے میں مدد / انکوائری کہاں سے حاصل ہوگی؟
ج: آپ الائیڈ بینک لمیٹڈ کی کسی بھی قریبی برانچ سے الائیڈ ہوم فنانس سہولت کے لئے درخواست دے سکتے ہیں یا ہیلپ لائن 111-225-225 پر فون کرسکتے ہیں۔ |