تلاش کریں برائے:
تلاش کریں برائے:
Allied Bank Selects Oracle to Upgrade its Digital Banking Platform

الائیڈ بینک نے اپنے ڈیجیٹل بینکنگ پلیٹ فارم کو اپ گریڈ کرنے کے لئے اوریکل کا انتخاب کیا

Categories: نیوز اپڈیٹس

لاہور، پاکستان – اپریل، 2024 – الائیڈ بینک نے اس ماہ کے شروع میں ایک دستخطی تقریب میں اوریکل کا انتخاب کرکے اپنے عزم کو مزید مضبوط بنا دیا ہے تاکہ جدید ترین ڈیجیٹل بینکنگ فراہم کی جا سکے ۔ بینک کا مقصد اپنی اہم مصنوعات میں سے ایک، مائی اے بی ایل ڈیجیٹل بینکنگ کے تجربے کو بہتر بنانا ہے، جس کے لئے وہ اوریکل بینکنگ ڈیجیٹل ایکسپیرینس کے نئے ورژن پر اپ گریڈ کر رہا ہے۔

اس تقریب کو الائیڈ بینک لمیٹڈ کی سینیئر مینجمنٹ کی موجودگی نے مزید شان دی، جس میں شامل تھے، مسٹر مجاہد علی چیف ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، مسٹر نعمان الحق قریشی – چیف انفارمیشن ٹیکنالوجی، مسٹر محسن مٹھانی – چیف ڈیجیٹل آفیسر، مسٹر عامر محمود بٹ – گروپ ہیڈ ڈیجیٹل سلوشنز اور مسٹر محمد زمان – گروپ ہیڈ ڈیجیٹل بزنس۔ اوریکل کی نمائندگی میں شامل تھے، مسٹر مورتھی رنجیت – سیلز ڈائریکٹر، اوریکل فنانشل سروسز گلوبل انڈسٹری یونٹ (ایف ایس جی آئی یو)، مسٹر زاہد خان – ریجنل لیڈ، اوریکل کسٹمر سکسیس سروسز، اور مسٹر آغا حسن جان – سینئر سیلز مینیجر، اوریکل کسٹمر سکسیس سروسز۔

مسٹر مجاہد علی – چیف ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، نے جدید ٹیکنالوجی پلیٹ فارمز کو استعمال کرنے کی حکمت عملی کی اہمیت پر زور دیا اور الائیڈ بینک کی جانب سے ایک مضبوط ٹیکنالوجی ایکوسسٹم کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، “ہم جب اوریکل کے ساتھ اس تبدیلی کے سفر پر نکلتے ہیں، تو ہمارے عزم میں ثابت قدمی ہے کہ ہم اپنے صارفین کو بہترین ڈیجیٹل بینکنگ فراہم کریں”۔

مسٹر مورتھی رنجیت – سیلز ڈائریکٹر، اوریکل فنانشل سروسز گلوبل انڈسٹری یونٹ (ایف ایس جی آئی یو) نے اس ڈیل کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا، “اوریکل کو الائیڈ بینک کے ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں ان کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ ہمارا ‘ اوریکل بینکنگ ڈیجیٹل ایکسپیرینس پلیٹ فارم الائیڈ بینک کو اپنے صارفین کو جدید اور بلا رکاوٹ ڈیجیٹل بینکنگ فراہم کرنے کی توانائی دے سکتا ہے۔ اس سے اوریکل کی پاکستان اور دنیا بھر کے مالی اداروں کی مدد کرنے کے عزم کا اظہار ہوتا ہے تاکہ وہ ڈیجیٹل دور میں آگے بڑھ سکیں۔

This site is registered on wpml.org as a development site.