تلاش کریں برائے:
تلاش کریں برائے:
Allied Bank Partners with Kore.ai to Launch Pakistan's First AI-Powered Intelligent Virtual Assistant

الائیڈ بینک نے پاکستان کا پہلا اے آئی سے چلنے والا انٹیلیجنٹ ورچوئل اسسٹنٹ لانچ کرنے کے لیے Kore.ai کے ساتھ شراکت کی

Categories: نیوز اپڈیٹس

الائیڈ بینک (ABL) نے Kore.ai کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کا مقصد الائیڈ بینک کے صارفین کو مختلف بينکنگ چینلزپرآرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) پر مبنی رہنمائی فراہم کرنے کے لیے پاکستان کا پہلا Intelligent Virtual Assistant (IVA) متعارف کروانا ہے. Kore.ai بین الاقوامی سطح پرConversational اور Generative AI Solutions فراہم کرنے میں ایک شہرت یافتہ ادارہ ہے.

 یہ معاہدہ الائیڈ بینک کے Customer Experience اور Operational Performance میں انقلابی تبدیلی اور بہتری لانے کا عزم رکھتا ہے۔ AI پر مبنی(IVA) Intelligent Virtual Assistant الائیڈ بینک کے صارفین کو مختلف بینکنگ چینلز پرآسان اور Human-Like Interactions پر مبنی 7\24 سہولیات فراہم کرے گا، جن میں انکوائريز، ٹرانزیکشنز اور سروس کی ريکويسٹس، اورشکايات کا حل شامل ہیں۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب الائیڈ بینک کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی، جس میں دونوں اداروں کے سینئرعہدیداروں نے شرکت کی۔ الائیڈ بینک کی جانب سے مسٹر مجاہد علی (چیف ٹیکنالوجی اینڈ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن)، مسٹر محسن مٹھانی (چیف ڈیجیٹل آفیسر)، مسٹرعمررشید پوری (چیف ایکسپیرینس آفیسر)، اور مسٹر منصور الرحمان خان (گروپ ہیڈ، اینالیٹکس اینڈ اے آئی) موجود تھے۔

 Kore.ai کی نمائندگی مسٹر ڈیوڈ شریفلر (چیف ریونیو آفیسر) اور مسٹر نرسنگ راؤ اکولا (ایس وی پی ایکسپرٹ سروسز) نے کی، جو ویڈیو کال کے ذریعے تقریب میں شامل ہوئے. اس کے علاوہ مسٹرعثمان وٹو(وائس پریزیڈنٹ سیلز، ایم ای اے اور پاکستان) نے ذاتی طور پر شرکت کی، جبکہ دونوں اداروں کے دیگر سینئر رہنما بھی موجود تھے.

مسٹر مجاہد علی نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:

ہم Kore.ai کے ساتھ معاہدہ کرکےGenerative اورLarge Language Models کے استعمال کو بروئے کار لانے کے لیے پرجوش ہیں تاکہ بینکنگ کو آسان کیا جا سکے. يہ انوویشن ہمارے Customer Experience اور Operational Performance کو بہتربنانے، اور تیزاور بہتر نوعیت کی خدمات فراہم کرنے کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

Kore.ai کے سی ای او اور بانی، مسٹر راج کونیرُو نے کہا:

ایسے ادارے جو غیرمعمولی کسٹمر سروس کو اولین ترجیح دیتے ہیں، تیزی سے جدید AI اپنانے کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔ Generative اور Conversational AI ٹیکنالوجی میں ایک تسلیم شدہ ادارے کے طور پرالائیڈ بینک کے ساتھ معاہدہ کرنے اور AI پر مبنی کسٹمر سروس فراہم کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ تعاون نہ صرف الائیڈ بینک کی Customer Engagement کو بہتربناۓ گا بلکہ انہیں مارکیٹ میں نمایاں برتری کے لیے بھی تیار کرے گا۔

 بعد ازاں، معاہدے پر باضابطہ طور پر مسٹر عمر رشید پوری اور مسٹر منصور الرحمان خان (الائیڈ بینک) اور مسٹر راج کونیرُو اور مسٹر عثمان وٹو (Kore.ai) نے دستخط کیے۔

 الائیڈ بینک کے بارے میں:

الائیڈ بینک پاکستان کے معروف کمرشل بینکوں میں سے ایک ہے، جو صارفین، کاروباری اداروں، اور کارپوریٹ کلائنٹس کو بینکنگ کی وسیع خدمات فراہم کرتا ہے۔ ڈیجیٹل انوویشن پرمضبوط توجہ کے ساتھ، بینک اپنے Customer Experience کو بہتر بنانے اور پاکستان میں معاشی ترقی کی حمایت کرنے کا عزم رکھتا ہے۔

 Kore.ai کے بارے میں:

 یہ Conversational AI اورAutomation میں ایک بين الاقوامی ادارہ ہے، جو جدید سلوشنز فراہم کرتا ہے. جن کے ذریعے کسٹمرز اور ملازمین کے ایکسپیرینس مزيد بہترہو جاتے ہیں۔ دنیا بھر میں ادارے Kore.ai  پر اعتماد کرتے ہیں، جو Smart Conversation اورDigital Change کے لیے پیش پیش ہے۔

This site is registered on wpml.org as a development site.