تلاش کریں برائے:
تلاش کریں برائے:
Allied Bank Collaborates with CNS to Develop Tier-III Certified Data Center Facility

الائیڈ بینک کا سی این ایس کے ساتھ اشتراک، ٹیئر-III سرٹیفائیڈ ڈیٹا سینٹر سہولت کی ترقی کے لیے

Categories: نیوز اپڈیٹس

لاہور، پاکستان – جون 2024ء – الائیڈ بینک نے سی این ایس انجینئرنگ پاکستان کے ساتھ ٹیئر تھری سرٹیفائیڈ ڈیٹا سینٹر تیار کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جو بینک کے لیے ڈیزاسٹر ریکوری سائٹ کے طور پر کام کرے گا۔ اس سہولت کا مقصد بینک کی تکنیکی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے زیادہ مضبوط اور جدید پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

تقریب میں الائیڈ بینک کے نمائندگان نے شرکت کی جن میں چیف ٹیکنالوجی اینڈ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن مجاہد علی، چیف انفارمیشن ٹیکنالوجی نعمان الحق قریشی، چیف ڈیجیٹل آفیسر محسن مٹھانی، گروپ ہیڈ آئی ٹی انفراسٹرکچر اینڈ آپریشنز اعجاز اجمل، گروپ ہیڈ اینالیٹکس اینڈ اے آئی سید حسن رضوی، گروپ ہیڈ کور بینکنگ حمزہ حکیم، گروپ ہیڈ ڈیجیٹل سلوشنز عامر بٹ شامل تھے۔ گلفام بٹ – ڈویژنل ہیڈ ڈیٹا سینٹر اینڈ نیٹ ورک آپریشن اور حسنین جاوید – یونٹ ہیڈ ڈیٹا سینٹر اور ڈی آر سی این ایس کے وفد میں سی ای او نجم میاں اور ان کی ٹیم شامل تھی۔

چیف ٹیکنالوجی اینڈ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن مجاہد علی نے ڈیٹا سینٹر کی ترقی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے جدید ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی تعیناتی میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ یہ موقع نہ صرف ہماری رسمی شراکت داری کو اجاگر کرتا ہے بلکہ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے مستقبل کو چلانے والے تعاون، ہنرمندی اور دور اندیشی کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ ڈیٹا سینٹرز کاروباری اداروں کے لئے ضروری ڈیٹا کی وسیع مقدار میں عالمی مواصلات، اسٹوریج اور پروسیسنگ کو قابل بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں. ہم اپنے صارفین کو عالمی معیار کی بینکاری خدمات اور حل فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

سی این ایس انجینئرنگ کے سی ای او جناب نجم میاں نے الائیڈ بینک انتظامیہ کی رہنمائی اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس اقدام کو حقیقت میں بدلنے میں اہم کردار ادا کیا۔

This site is registered on wpml.org as a development site.