- کم ترین مارک اپ شرح کے ساتھ ماحول دوست فنانسنگ
- 1 سے 4 سال تک ادائیگی کی مدت کا انتخاب کرنے کی سہولت
- قرض کی رقم /-400,000 روپے تک
- ذاتی شراکت (ایکویٹی) – کم از کم %30
- کوئی پوشِیدَہ چارجز نہیں
آپ الائیڈ بینک لمیٹڈ کو الیکٹرک بائیک فنانسنگ کے لیے درخواست دینے کے / کی اہل ہیں اگر:
- آپ پاکستانی شہری ہیں۔
- آپ کی عمر کم از کم 21 سال ہے۔
- آپ الائیڈ بینک لمیٹڈ کے ساتھ کم از کم 6 ماہ اور کسی دوسرے بینک کے ساتھ 1 سال سے اکاؤنٹ برقرار رَکھے ہُوئے ہیں۔
تنخواہ دار فرد کی صورت میں:
- آپ کی عمر زیادہ سے زیادہ 59 سال ہے۔
- آپ مستقل یا براہ راست معاہدے پر ملازمت کر رہے / رہی ہیں۔
- گزشتہ 6 ماہ کے دوران تنخواہ کے اکاؤنٹ میں چھ (6) تنخواہیں جمع ہوئی ہیں ۔
- آپ کی کم از کم خالص ماہانہ تنخواہ /-35,000 روپے ہے۔
سیلف امپلائیڈ ۔ پروفیشنل / سیلف امپلائیڈ ۔ بزنس پرسن کی صورت میں:
- آپ کی عمر زیادہ سے زیادہ 64 سال ہے۔
- آپ کم از کم 1 سال سے کاروبار میں ہیں۔
- آپ کی کم از کم خالص ماہانہ آمدنی -/50,000 روپے ہے۔
الائیڈ الیکٹرک بائیک فنانس کی درخواست دینے کے لیے مندرجہ ذیل بنیادی دستاویزات درکار ہیں:
- آمدنی کا ثبوت
- گزشتہ 06 ماہ کی بینک اسٹیٹمنٹ
- کمپیوٹرائزڈ / اسمارٹ قومی شناختی کارڈ کی کاپی
- 2 حالیہ پاسپورٹ سائز تصاویر
- مکمل اور دستخط شدہ “درخواست فارم”
سوال: الائیڈ الیکٹرک بائیک فنانس کے لیے کون درخواست دے سکتا ہے؟
جواب: پاکستان میں مقیم 21 سے 59 سال کی عمر کے تنخواہ دار افراد اور 21 سے 64 سال کی عمر کے سیلف امپلائیڈ ۔ پروفیشنل / بزنس پرسن الائیڈ الیکٹرک بائیک فنانس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
سوال: الائیڈ الیکٹرک بائیک فنانس کے لیے کم از کم ماہانہ آمدنی کتنی ہونی چاہیے؟
جواب: الائیڈ الیکٹرک بائیک فنانس کی درخواست دینے کے لیے تنخواہ دار افراد کی کم از کم خالص ماہانہ آمدنی -/35,000 روپے اور سیلف امپلائیڈ ۔ پروفیشنل / سیلف امپلائیڈ ۔ بزنس پرسن کی کم از کم خالص ماہانہ آمدنی /50,000 روپے ہونی چاہیے ۔
سوال: پاکستان کے کن شہروں میں الائیڈ الیکٹرک بائیک فنانس پیش کی جا رہی ہے؟
جواب: فی الحال الائیڈ الیکٹرک بائیک فنانس صرف مندرجہ ذیل شہروں میں پیش کی جا رہی ہے:
- کراچی
- لاہور
- اسلام آباد
- راولپنڈی
- فیصل آباد
- ملتان
سوال: کونسی الیکٹرک بائیک فنانس کی جا سکتی ہیں؟
جواب: مقامی طور پر اسمبل / تیار کردہ نئی الیکٹرک بائیک فنانس کی جا سکتی ہیں، بشرطیکہ متعلقہ ایکسائز/موٹر گاڑی کے محکمے سے رجسٹریشن ہو سکے۔
سوال: زیادہ سے زیادہ کتنی رقم کی فنانسنگ کی جا سکتی ہے؟
جواب: اہلیت کے معیار پر پورا اترنے کے بعد، آپ /-400,000 روپے تک کی فنانسنگ حاصل کر سکتے ہیں۔
سوال: فنانسنگ کس شرح پر پیش کی جائے گی؟
جواب: الائیڈ الیکٹرک بائیک فنانس 1 سالہ کائبور + 1 فیصد یا موجودہ شیڈول آف چارجز کے مطابق پیش کی جا رہی ہے۔
سوال: کیا الائیڈ بینک فکسڈ مارک اپ شرح پر الائیڈ الیکٹرک بائیک فنانس پیش کر رہا ہے؟
جواب: فی الحال، الائیڈ بینک متغیر(غیر مستقل) مارک اپ شرح پر فنانسنگ پیش کر رہا ہے، جس میں مارک اپ کی شرح فنانسنگ کے ہر ایک سال مکمل ہونے پرکائبور میں تبدیلی کی وجہ سے تبدیل ہوتی ہے، تاہم، بینک کا اسپریڈ فنانسنگ کی مدت کے دوران تبدیل نہیں ہوتا۔
سوال: فنانسنگ کی کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ مدت کیا ہے؟
جواب: آپ کم از کم 1 سال اور زیادہ سے زیادہ 4 سال کی مدت کے لیے فنانسنگ حاصل کر سکتے / سکتی ہیں۔
سوال: میں فنانس شدہ رقم کی ادائیگی کیسے کروں گا / گی؟
جواب: قرض کی ادائیگی برابر ماہانہ قسطوں میں کی جائے گی، جیسا کہ ادائیگی کے شیڈول میں بتایا گیا ہے۔
سوال: ادائیگی کے طریقے کیا ہیں؟
جواب: آپ کی ماہانہ قسطیں براہ راست ڈ یبٹ کی ہدایات کے مطابق یا بینک کی طرف سے بتائے جانے والے طریقے سے آپ کے اے بی ایل اکاؤنٹ سے کاٹ لی جائیں گی۔
سوال: براہ راست ڈ یبٹ اتھارٹی کی صورت میں میرے اے بی ایل اکاؤنٹ میں کم از کم کتنا بیلنس ہونا چاہیے؟
جواب: اکائونٹ میں ادائیگی کے شیڈول کے مطابق کل ماہانہ قسط کی رقم اور واجب الادا تاریخ پر کسی بھی قسم کی اضافی رقم (اگر لاگو ہو) کے برابر کم از کم بیلنس ہونا ضروری ہے۔
سوال: کیا میں قبل از وقت جزوی ادائیگیاں کر سکتا / سکتی ہوں؟
جواب: جی، ایک سال مکمل ہونے کے بعد، فنانسنگ کی مدت کے دوران دو (2) قبل از وقت جزوی ادائیگیوں کی اجازت ہے۔ قبل از وقت جزوی ادائیگی چھ ماہ کی قسطوں کی رقم سے کم نہیں ہونی چاہیے۔ دوسری قبل از وقت جزوی ادائیگی پہلی قبل از وقت جزوی ادائیگی کے چھ (6) ماہ بعد کی جاسکتی ہے۔
سوال: کیا میں فنانسنگ کی مدت سے پہلے ہی قرض کی رقم کی ادائیگی کر سکتا / سکتی ہوں؟
جواب: جی، آپ اپنی الائیڈ الیکٹرک بائیک فنانس کی باقی رقم کی ادائیگی مدت سے پہلے بھی کر سکتے / سکتی ہیں۔
سوال: جزوی یا مکمل پیشگی ادائیگی کے لیے مجھے کون سے چارجز ادا کرنے ہوں گے؟
جواب: پیشگی ادائیگی کے چارجز موجودہ شیڈول آف چارجز (SOC) کے مطابق لاگو ہوں گے۔
سوال: کیا میں انشورنس پریمیم براہ راست انشورنس کمپنی کو ادا کروں گا / گی؟
جواب: نہیں، آپ پہلے سال کا انشورنس پریمیم الائیڈ بینک کو ڈاؤن پیمنٹ کے ساتھ ادا کریں گے / گی ۔ فنانسنگ کی باقی مدت کے لیے، انشورنس پریمیم قسطوں میں EMI کے ساتھ ادا کیا جائے گا۔
سوال: میں اپنی الیکٹرک بائیک کی انشورنس کیسے کروا سکتا / سکتی ہوں؟
جواب: الائیڈ الیکٹرک بائیک فنانسنگ کی درخواست دینے کے وقت آپ کے پاس اے بی ایل کی پینل لسٹ میں سے انشورنس کمپنی منتخب کرنے کا اختیار ہوگا۔ اے بی ایل آپ کے لیے منتخب شدہ انشورنس کمپنی سے خصوصی کارپوریٹ ریٹ پر الیکٹرک بائیک کی اصل قیمت پر انشورنس کا انتظام کرے گا۔
سوال: الیکٹرک بائیک کی حفاظت کیسے کی جائے گی؟
جواب: فنانس شدہ الیکٹرک بائیک، فنانسنگ کی مدت کے دوران جامع انشورنس کے ذریعے محفوظ رہے گی۔
سوال: فنانسنگ کی سیکیورٹی کیا ہے؟
جواب: فنانس شدہ الیکٹرک بائیک بینک کے حق میں گروی رکھی جائے گی اور متعلقہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ لیئن درج کیا جائے گا۔
سوال: آفر لیٹر کی منظوری کے بعد مجھے کون سی ادائیگیاں کرنی ہیں؟
جواب: فنانسنگ آفر لیٹر کی منظوری کے بعد مندرجہ ذیل ادائیگیوں کی ضرورت ہوگی:
- ڈاون پیمنٹ
- پراسیسنگ فیس
- پہلے سال کا پیشگی انشورنس پریمیم
سوال: مجھے کم از کم کتنی ڈاون پیمنٹ کرنی ہو گی؟
جواب: آپ کو الیکٹرک بائیک کی قیمت کا کم از کم 30 فیصد یا اس سے زائد ڈاؤن پیمنٹ کرنی ہوگی۔
سوال: اگر میری الیکٹرک بائیک فنانسنگ کی درخواست منظور نہیں ہوئی تو کیا پھر بھی مجھ سے پراسیسنگ فیس وصول کی جائے گی؟
جواب: نہیں، پراسیسنگ فیس صرف آپ کی درخواست کی منظوری اور آفر لیٹر پر دستخط کے بعد ہی وصول کی جائے گی۔
سوال: کیا بینک لسٹڈ/ایکس فیکٹری قیمت سے زیادہ کسی بھی رقم کی ادائیگی/فنانس کرے گا؟
جواب: نہیں، ریگولیٹری ضروریات کے مطابق، الائیڈ بینک لسٹڈ/ایکس فیکٹری انوائس قیمت سے زیادہ کسی بھی رقم کی ادائیگی یا فنانس نہیں کرے گا۔
سوال: کیا بینک اضافی لوازمات کی فنانسنگ کرے گا؟
جواب: نہیں، بینک صرف الیکٹرک بائیک کی بنیادی قیمت کی فنانسنگ کرے گا، کسی بھی اضافی لوازمات کی نہیں۔
سوال: الائیڈ الیکٹرک بائیک فنانس کے لیے درخواست دینے کا پہلا قدم کیا ہے؟
جواب: الائیڈ الیکٹرک بائیک فنانس کی درخواست دینے کے لیے، آپ اپنے قریبی اے بی ایل برانچ تشریف لے جائیں یا
111-225-225 پر کال کر سکتے ہیں۔